اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آج کوئی آئے یا نہ آئے 26 ویں ترمیم پاس ہو جائے گی، آجائیں گے تو عزتیں بچ جائیں گی، نہیں آئیں گے تو عزت نہیں بچے گی، جس نے جو الزام لگانا ہے لگائے، الزامات پر کوئی وضاحت نہیں کی جائے گی۔
ہفتہ کے روز سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا کہ اگر کوئی اجلاس میں آئے یا نہ آئے 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جارہی ہے، اگرآجائیں گے توعزت بچ جائے گی، نہیں آئیں گے توبھی آئینی ترمیم کا بل پاس ہو جائے گا، پھرعزت نہیں رہے گی، ’ہیرو سے زیرو ہونے میں دیر نہیں لگتی‘۔
انہوں نے کہا کہ رونے دھونے سے کچھ نہیں ہو گا، اب کوئی وضاحت پیش نہیں کی جائے گی، جو ابھی سے رونا دھونا کر رہے ہیں تو جاؤ کوئی وضاحت نہیں ہے، کوئی الزام قبول نہیں کیا جائے گا، سمجھتے ہوکہ اٹھایا گیا ہے تو جاؤ سمجھتے رہو، تشدد کیا ہے سمجھتے رہو!، پیسہ دیا ہے تو سمجھتے رہو، سمجھ کا ہمارے پاس کوئی حل نہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ان تمام الزامات پر کوئی وضاحت نہیں پیش کی جائے گی، ان کو پتا ہے کہ 26 ویں ترمیم ہونی ہے اس لیے انہوں نے رونے دھونے کے لیے پہلے سے منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیوٹا پاکستان نے نئے سال کی آمدکے موقع پر صارفین کو خوشخبری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہونڈا سٹی پاکستانی آٹو مارکیٹ میں ایک مضبوط مقام رکھتی ہے کیونکہ…
کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آ ج بھی بڑا اضافہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج 18 نومبر 2024 پیر کے روز سعودی ریال، برطانوی پاؤنڈ اور…
پشاور (قدرت روزنامہ)پشتو کی معروف ٹک ٹاک اسٹار گل چاہت جو اپنے تفریحی مواد اور…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب میں بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین…