اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں دوسری وضاحت پر رجسٹرار سپریم کورٹ سے جواب طلب کرلیا ہے۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کے حوالے سے اپنے فیصلے کی دوسری بار وضاحت جاری کی تھی، یہ وضاحت الیکشن کمیشن کی درخواست پر دی گئی جس میں ججز کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مخصوص نشستوں کا مختصر فیصلہ جاری ہونے کے بعد ہوئی ترمیم کا الیکشن کمیشن پابند نہیں، فیصلے پرعمل کرنا ہوگا۔
8 ججز نے رائے دی کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12 جولائی کا فیصلہ غیرمؤثر نہیں ہوسکتا ، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا اطلاق ماضی سے نہیں ہوگا اور الیکشن کمیشن مزید کوئی وضاحت مانگے بغیر عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرے۔
چیف جسٹس آف سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار اور ویب سائٹ منیجر سے جواب طلب کیا ہے کہ اصل فائل جمع کئے بغیر وضاحت کیسے جاری ہوئی؟ اور بغیر اصل فائل جمع کرائے وضاحت ویب سائٹ پر کیسے آئی؟۔
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…
لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…
جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…
عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…
چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…
ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…