اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ٹریفک پولیس نے اس دوران شہریوں کی آمدورفت کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرے ٹیسٹ میچ اور پریکٹس سیشن کے دوران مری روڈ ، سری نگر ہائی وے اور نائیتھ ایونیو پر ٹیموں کی آمدورفت کے اوقات میں ٹریفک روکی جائے گی۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کا انتخاب کریں اور اضافی وقت کا ذہن میں رکھتے ہوئے سفر کریں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سریز میں دونوں ٹیموں نے اب تک ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) سے مماثلت رکھنے والے پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی نے…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا…
اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کی رہائش گاہ کے حوالے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں خواتین ٹک ٹاکرز اور مشہور شخصیات کی لیک…