وفاقی کابینہ 26ویں آئینی ترمیم کا مسودہ آج منظور کرے گی، سینیٹ و قومی اسمبلی اجلاس 3 بجے ہوں گے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ شب وفاقی کابینہ کا فوری اجلاس طلب کیا گیا جس میں 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر غور کیا گیا۔ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم چیمبر میں ہوا جس میں تمام وفاقی وزرا موجود تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور اٹارنی جنرل منصور عثمان، اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ اور محسن نقوی بھی موجود تھے۔
اجلاس میں وزیرِ قانون و انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ ق، استحکام پاکستان پارٹی سمیت کابینہ کے ارکان کو 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا۔ کابینہ اجلاس آج سہ پہر 2 بجکر 30 منٹ پر دوبارہ منعقد کیا جائے گا۔
اجلاس کے بعد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ کابینہ کا اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے دوبارہ ہوگا۔ بعض تبدیلیوں کے بعد کابینہ سے ترمیمی بل کی منظوری آج لی جائے گی۔
اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی میں ڈرافٹ کو حتمی شکل دی گئی، مولانا فضل الرحمان کو بھی ڈرافٹ کا حصہ بنایا گیا، کمیٹی نے جو ڈرافٹ منظور کیا تھا وہ کابینہ کے سامنے رکھا،کابینہ کو پوری طرح بریف کردیا گیا ہے، پچھلے 4 ہفتوں سے تواتر سے یہ کام جاری ہے۔
دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے تک ملتوی ہو گیا ہے جب کہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 3 بجے ہوگا۔

Recent Posts

آئینی ترمیم؛ وفاق کے علاوہ صوبوں میں بھی آئینی بینچز بنائے جائیں گے، وزیر قانون

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ وفاق کے…

23 mins ago

پارلیمںٹ ہاؤس میں جو سرکس ہونے جا رہا وہ دیکھنے آیا ہوں، اختر مینگل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ…

41 mins ago

عالمی شہرت یافتہ بھارتی کوریوگرافر اور اہلیہ پر12 کروڑ روپے ہڑپنے کا مقدمہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا اپنی اہلیہ لیزل ڈی سوزا کے…

49 mins ago

آئینی ترامیم پر تحریک انصاف سے بات کرنا وقت کا ضیاع ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پر تحریک…

1 hour ago

پی ٹی آئی ساتھ ہو یا نہ ہو، آج ہر حال میں کام پورا ہوگا، بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی…

1 hour ago

آج ہم ترمیم کرکے کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے،سینیٹر فیصل واوڈا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ آج ہم ترمیم کرکے کیک اور باقی…

2 hours ago