پی ٹی آئی سے ڈکٹیشن کیوں لیں، آج ہی دونوں ایوانوں میں آئینی ترمیم پیش کریں گے، خواجہ آصف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ڈکٹیشن کیوں لیں، آج ہی دونوں ایوانوں میں آئینی ترمیمی بل پیش کریں گے، ہمیں مزید وقت بڑھانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے آئینی ترمیم سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی ہدایات کی ہمیں ضرورت نہیں ہے، اتفاق رائے نہ ہوا تو پھر اپنا ابتدائی مسودہ ایوان میں لائیں گے، لیکن آج ہی دونوں ایوانوں میں آئینی ترمیم پیش کریں گے۔
گزشتہ روز بھی وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم کا مقصد ایسے عدالتی فیصلوں کو روکنا ہے جو پارلیمان میں مداخلت کرتے ہیں، کوشش ہے زیادہ سے زیادہ لوگ اس ترمیم کی حمایت کریں، ایک متفقہ مسودہ تیار ہوا ہے، اس ترمیم کا مقصد پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ایک جماعت کی جانب سے ارکان اسمبلی کو اغوا کرنے کا جعلی بیانیہ بنایا جارہا ہے، یہ دعویٰ کرنے والے بتائیں کہ کس کو اغوا کیا گیا ہے، لوگ سارے گھروں میں ہیں اور فون پر دستیاب ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے پیدا ہوجائے تو زیادہ اچھا ہے، مستقبل میں اس کی افادیت زیادہ ہوگی تاہم اتفاق رائے نہ ہوا تو پھر بھی نمبرز پورے ہیں۔

Recent Posts

آئینی ترمیم؛ وفاق کے علاوہ صوبوں میں بھی آئینی بینچز بنائے جائیں گے، وزیر قانون

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ وفاق کے…

23 mins ago

پارلیمںٹ ہاؤس میں جو سرکس ہونے جا رہا وہ دیکھنے آیا ہوں، اختر مینگل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ…

41 mins ago

عالمی شہرت یافتہ بھارتی کوریوگرافر اور اہلیہ پر12 کروڑ روپے ہڑپنے کا مقدمہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا اپنی اہلیہ لیزل ڈی سوزا کے…

49 mins ago

آئینی ترامیم پر تحریک انصاف سے بات کرنا وقت کا ضیاع ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پر تحریک…

1 hour ago

پی ٹی آئی ساتھ ہو یا نہ ہو، آج ہر حال میں کام پورا ہوگا، بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی…

1 hour ago

آج ہم ترمیم کرکے کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے،سینیٹر فیصل واوڈا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ آج ہم ترمیم کرکے کیک اور باقی…

2 hours ago