انہوں نے کہا کہ عمران اور اس کی اے ٹی ایمز نے جان بوجھ کر دیر سے مہنگے داموں ایل این جی منگوائی، رات کے بارہ بج جائيں گے، عمران خان کی کرپشن کی داستانیں ختم نہیں ہوں گی . وقت آگیا ہے کہ ہم پاکستان کو سنبھالیں ورنہ لوگ بھوکے مرجائیں گے، احسن اقبال مریم نواز نے کہا کہ مخالفین پر نیب کو استعمال کیا، اپنا حساب دینے کی باری آئی تو نیب کا پورا قانون بدل دیا، تم نیب کا قانون اڑا دو، چیئرمین کو توسیع دے دو، خود کو احتساب سے نہیں بچاسکتے، کہاں ہے وہ جے آئی ٹی اور اس کے ہیرے . رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ان کی خارجہ پالیسی کیا ہے کہ مودی فون نہیں اٹھاتا اور بائیڈن فون نہیں کرتا، یہ اقوام متحدہ اجلاس میں اس لیے نہیں گئے کہ کوئی دنیا کا سربراہ ان سے ملنے کو تیار نہیں تھا . مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے ایک بات کہی تھی، اپنا معاملہ اللّٰہ پر چھوڑتا ہوں، کیا آج نواز شریف کے مخالفین کو اللّٰہ نے عبرت کا نشان بنایا یا نہيں، جس نے اپنا معاملہ اللّٰہ تعالیٰ پر چھوڑ دیا اس کو اللّٰہ نے سرخرو کردیا . رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان کہا کرتا تھا جب آٹا مہنگا ہوجائے تو سمجھو وزیراعظم چور ہے، آج روٹی پچیس روپے کی ہوگئی تو چور کون ہے . رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آج چینی 120 روپے کلو سے بھی بڑھ گئی تو بتاؤ چور کون ہے، نواز شریف کے دور میں چینی 50 روپے کلو تھی، 3 سال بعد 120 روپے کو کراس کرگئی . مریم نواز نے کہا کہ آج 24 سے 27 روپے تک بجلی فی یونٹ ہے، چور کون ہے؟، نواز شریف کے دور میں پٹرول 70 اور آج 138 روپے ہے تو چور کون ہے؟ . انہوں نے کہا کہ میرے ایک جانب شیر علی اور دوسری جانب رانا ثناء اللّٰہ کھڑے ہیں، فیصل آباد کی حدود میں 5 بجے داخل ہوئی اور ساڑھے 8 بجے جلسہ گاہ پہنچی . مریم نواز نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے ہیروئن کا جعلی مقدمہ بھگتا لیکن نہ جھکے اور نہ ڈرے، عابد شیر علی کی اہلیہ کی وفات ہوئی لیکن وہ پاکستان نہ آسکے، عابد شیر علی آج بھی نواز شریف کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں . . .
(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان منتخب نہيں سلیکٹڈ ہے، ہم تمہارے ساتھ کھڑے ہوجاتے اگر تم نے جمہوری رویہ اپنایا ہوتا، عمران خان نے اسٹینڈ اصول پر نہیں آئین پر مزید وار کرنے کے لیے لیا .
مر یم نواز نے فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ پنڈورا پیپرز میں عمران خان کی جماعت اول نمبر پر آئی ہے، قوم کو کیا سننے کو ملا، پنڈورا میں عمران خان کا نام نہیں کبھی سنا ہے جو چوروں کا سردار ہے وہ ایماندار ہے .
متعلقہ خبریں