سبز مصالحہ جات کی قیمتیں عوام کی جیب پر بھاری،مہنگائی نے چیخیں نکلوادیں

لاہور ( قدرت روزنامہ ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سبز مصالحہ جات کی قیمتیں عوام کی جیب پر بھاری پڑنے لگیں۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں ٹماٹر کے نرخوں میں 7 روپے فی کلو مزید اضافہ کردیا گیا، ٹماٹر کے سرکاری نرخ 110 روپے کلو مقرر کئے گئے ہیں لیکن مارکیٹ میں ٹماٹر 140 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں، پیاز کا ریٹ 5روپے کمی سے 125 روپے کلو مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں پیاز 150 روپے کلو بیچا جارہا ہے۔
آلو کی قیمتوں میں سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد آلو کی قیمت 82 روپے کلو مقرر کی گئی ہے لیکن مارکیٹ میں آلو 90 روپے کلو دستیا ب ہے، لہسن کے سرکاری نرخ 15 روپے اضافے سے 575 روپے کلو پر پہنچ گئے ہیں ، مارکیٹ میں لہسن 700 روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔
ادرک 750 روپے کے بجائے 900 روپے، بند گوبھی اور پھول گوبھی 140 روپے کلو جبکہ پالک اور ساگ 50 سے 60 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب برائلر گوشت کے نرخ بدستور 595 روپے فی کلو پر برقرار ہیں جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 304 روپے فی درجن پر پہنچ گئی ہے۔

Recent Posts

آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے دونوں سینیٹرز استعفیٰ دیں ورنہ پارٹی سے برطرف کردیا جائے گا، اخترمینگل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اخترمینگل نے ایوان بالا…

10 mins ago

آئینی ترمیم کے حوالے سے ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دیے، فضل الرحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئینی…

2 hours ago

پی ٹی آئی کو قائل نہیں کیا جاسکتا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے…

2 hours ago

معروف بھارتی پروڈیوسر ایکتا کپور کے خلاف شرمناک الزام کے تحت مقدمہ درج

ممبئی (قدرت روزنامہ ) پولیس نے آلٹ بالاجی ٹیلی فلمز، پروڈیوسر ایکتا کپور اور شبھا…

2 hours ago

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر کی مبینہ نازیباویڈیووائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل ہوگئی ہیں،ویڈیوز میں…

2 hours ago

نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کیلئے لاہور قلندرز کے ٹرائلز کا انعقاد

لاہور(قدرت روزنامہ) فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے بطور سلیکٹرز لاہور قلندرز…

2 hours ago