پی ٹی آئی کے کون سے سینیٹرز آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دیں گے؟ ممکنہ نام سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کا مسودہ آج دونوں ایوان کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا پی ٹی آئی کے دو اراکین پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دیں گے اور اب ممکنہ طورپر ووٹ دینے والے اراکین کے نام بھی سامنے آگئے۔

حکومتی وزرا کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ 26 ویں مجوزہ آئینی ترامیم کا معاملہ آج کسی کروٹ بیٹھ جائے گا۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب کیے گئے ہیں جہاں مذکورہ آئینی ترامیم کا مسودہ منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔حکومت ان ترامیم کی منظوری کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے اور رابطوں کا سلسلہ تیز تر ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے رات گئے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ دو سینیٹرز حکومت کی طرف گئے ہیں جو پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے جا رہے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے زرقا تیمور اور فیصل سلیم پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے جا رہے ہیں۔ چاہے وہ پریشر سے گئے ہیں یا پیسوں سےگئے ہیں ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ذین قریشی محفوظ ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی سے روگردانی کرنے والوں کی رہائش گاہوں کے باہر پُر امن دھرنے دیے جائیں گے۔ اعلامیے میں پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے آج دونوں ایوانوں میں آئینی ترامیم کے لیے ووٹنگ کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان اور رائے شماری میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کیخلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

Recent Posts

تحریک انصاف آئینی ترمیم پر ووٹ نہیں دے سکتی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے 26 ویں آئینی ترمیم کیلئے ووٹ…

2 mins ago

آئینی ترمیم؛ وفاق کے علاوہ صوبوں میں بھی آئینی بینچز بنائے جائیں گے، وزیر قانون

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ وفاق کے…

33 mins ago

پارلیمںٹ ہاؤس میں جو سرکس ہونے جا رہا وہ دیکھنے آیا ہوں، اختر مینگل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ…

51 mins ago

عالمی شہرت یافتہ بھارتی کوریوگرافر اور اہلیہ پر12 کروڑ روپے ہڑپنے کا مقدمہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا اپنی اہلیہ لیزل ڈی سوزا کے…

59 mins ago

آئینی ترامیم پر تحریک انصاف سے بات کرنا وقت کا ضیاع ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پر تحریک…

1 hour ago

پی ٹی آئی ساتھ ہو یا نہ ہو، آج ہر حال میں کام پورا ہوگا، بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی…

2 hours ago