سینیٹ؛ آئینی ترمیم کیلئے حکومت کو 64ارکان کی حمایت درکار، اصل میں پوزیشن کیا ہے؟جانیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹ میں آئینی ترمیم کیلئے حکومت کو دو تہائی ارکان کی حمایت درکار ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکومت کو سینیٹ میں آئینی ترمیم کیلئے 64ارکان کی حمایت درکار ہے،سینیٹ میں حکومتی بنچز پر پیپلزپارٹی کے 24ارکان ،مسلم لیگ ن 19،بلوچستان عوام پارٹی کے 4ارکان ہیں،سینیٹ میں ایم کیو ایم کے 3سینیٹرزہیں۔

حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اے این پی 3،نیشنل پارٹی اورمسلم لیگ ق کاایک ایک ووٹ بھی حق میں ہوگا،سینیٹ میں 4آزاد ارکان بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں گے،سینیٹر فیصل واوڈا ،انوارالحق کاکڑ،محسن نقوی اور عبدالقادر بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں گے۔جمعیت علمااسلام کے 5ووٹ بھی مل گئے تو حکومتی نمبر 64ہو جائیں گے۔

دوسری جانب سینیٹ میں اپوزیشن بنچز پر 21ارکان ہیں،پی ٹی آئی 17،سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت المسلمین کا ایک ایک رکن ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی کا ایک، بی این پی کے حمایت یافتہ 1سینیٹر ہے۔

Recent Posts

تحریک انصاف آئینی ترمیم پر ووٹ نہیں دے سکتی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے 26 ویں آئینی ترمیم کیلئے ووٹ…

1 min ago

آئینی ترمیم؛ وفاق کے علاوہ صوبوں میں بھی آئینی بینچز بنائے جائیں گے، وزیر قانون

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ وفاق کے…

32 mins ago

پارلیمںٹ ہاؤس میں جو سرکس ہونے جا رہا وہ دیکھنے آیا ہوں، اختر مینگل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ…

50 mins ago

عالمی شہرت یافتہ بھارتی کوریوگرافر اور اہلیہ پر12 کروڑ روپے ہڑپنے کا مقدمہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا اپنی اہلیہ لیزل ڈی سوزا کے…

58 mins ago

آئینی ترامیم پر تحریک انصاف سے بات کرنا وقت کا ضیاع ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پر تحریک…

1 hour ago

پی ٹی آئی ساتھ ہو یا نہ ہو، آج ہر حال میں کام پورا ہوگا، بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی…

2 hours ago