بانی پی ٹی آئی آئینی ترمیم کے بدلے این آر او حاصل کرنا چاہتے ہیں جو ملنا نہیں،عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی آئینی ترمیم کے بدلے این آر او حاصل کرنا چاہتے ہیں جو ملنا نہیں،ایک سال جیل میں رہنے کے بعد بھی ان کا مائنڈسیٹ انتشاری ٹولے کے سرغنہ والا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے بنائے قوانین پر ہی انتظامی و ریاستی معاملات چلتے ہیں ،پارلیمنٹ کے علاوہ کسی اور ادارےکو آئین کی من پسند تشریح کرنے کااختیار حاصل نہیں ،عدالتی اصلاحات موجودہ دور میں اشد ضروری ہو چکی ہیں ،آئینی عدالت کا قیام میثاق جمہوریت کے مطابق عمل میں لایا جا رہا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کاکہناتھا کہ نوازشریف اور بینظیر بھٹو نے جو میثاق جمہوریت کیا آئینی ترمیم اسی کے تحت ہو رہی ہیں،کل اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کا وفد آئینی ترمیم پر بات کرنے گیا، بانی پی ٹی آئی 45منٹ اپنا رونا روتا رہا،کل تک جو دوسرے کو اے سی اتروانے کی دھمکیاں دیتا رہا آج اپنا ٹی وی بند ہونے کے شکوے کر رہا، ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی آئینی ترمیم کے بدلے این آر او حاصل کرنا چاہتے ہیں جو ملنا نہیں،ایک سال جیل میں رہنے کے بعد بھی ان کا مائنڈسیٹ انتشاری ٹولے کے سرغنہ والا ہے،بانی پی ٹی آئی چاہتے ملک میں پھر ایک اور 9مئی ہو جو اب ہم ہونے نہیں دیں گے،انہوں نے کہاکہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائےاچھی بات لیکن پی ٹی آئی سے بات کرنا وقت کا ضیاع ہے۔

Recent Posts

آئینی ترمیم؛ وفاق کے علاوہ صوبوں میں بھی آئینی بینچز بنائے جائیں گے، وزیر قانون

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ وفاق کے…

22 mins ago

پارلیمںٹ ہاؤس میں جو سرکس ہونے جا رہا وہ دیکھنے آیا ہوں، اختر مینگل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ…

40 mins ago

عالمی شہرت یافتہ بھارتی کوریوگرافر اور اہلیہ پر12 کروڑ روپے ہڑپنے کا مقدمہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا اپنی اہلیہ لیزل ڈی سوزا کے…

48 mins ago

آئینی ترامیم پر تحریک انصاف سے بات کرنا وقت کا ضیاع ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پر تحریک…

1 hour ago

پی ٹی آئی ساتھ ہو یا نہ ہو، آج ہر حال میں کام پورا ہوگا، بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی…

1 hour ago

آج ہم ترمیم کرکے کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے،سینیٹر فیصل واوڈا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ آج ہم ترمیم کرکے کیک اور باقی…

2 hours ago