مودی کو خود آنا چاہئے تھا ،پاک بھارت تعلقات بارے مثبت سوچتا ہوں : نواز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف پاک بھارت تعلقات کے بڑے حامیوں میں شمار ہوتے ہیں ان کی بہت زیادہ خواہش تھی کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں نریندر مودی خود اسلام آباد آتے، وہ اس بات کی بھی پرجوش خواہش رکھتے ہیں کہ،چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کی کرکٹ ٹیم پاکستان آ ئے۔
نواز شریف نے بھارتی وزیر خارجہ کی اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد آمد کو ایک اچھی شروعات قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے 75 سال کھوئے ہیں، اب (ہمیں) اگلے 75 سالوں کے بارے میں سوچنا چاہئے ، پڑوسی بدلے نہیں جاسکتے ، اچھے پڑوسیوں کی طرح رہنا چاہئے، دونوں طرف گلے شکوے ہیں ،ماضی کو دفن کردیں ،بات ایسے ہی بڑھتی ہے بات جاری رہے تو ختم نہیں ہوتی اگر اجلاس میں شرکت کیلئے خود مودی تشریف لاتے تو بہت اچھا ہوتا۔
اس موقع پر موجود والد کے پاس بیٹھی مریم نواز نے بھارت جانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی آمد خوشگوار سرپرائز ، واجپائی کا دورہ لاہور آج بھی یاد ، بھارت خصوصاً پنجاب کا دورہ کرنا پسند کروں گی ،مجھے کرتارپور کے دورے کے دوران بھارتی زائرین سے بہت پیار ملا،میں بھارت خصوصاً پنجاب کا دورہ کرنا پسند کروں گی۔
نواز شریف نے کہا کہ صرف پنجاب ہی کیوں؟ ہماچل، ہریانہ اور دیگر ریاستوں میں بھی جائیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی کوریج کیلئے بھارت کی معروف خواتین صحافیوں جن میں ایڈیٹرز، کالم نگار اور ٹی وی اینکرز بھی شامل تھیں جنہوں نے لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔
انہوں نے اس ملاقات کا احوال تفصیل کے ساتھ اپنے اپنے جریدوں میں تحریر کیا ہے جسے نہ صرف بھارتی میڈیا میں بلکہ بعض دیگر ممالک کی ویب سائٹ پر بھی نقل کیا گیا۔
جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کی ویب سائٹ پر موجود تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہئے، تجارت، سرمایہ کاری، صنعت، سیاحت، بجلی جیسے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے کافی امکانات ہیں، میں بھارت کے ساتھ تعلقات بارے بہت مثبت سوچتا ہوں۔
مودی کے لاہور کے اچانک دورے سے متعلق انہوں نے کہا کہ مودی کا دورہ ایک خوشگوار سرپرائز تھا۔ وہ چاہیں گے کہ مودی باضابطہ طور پر دوبارہ دورہ کریں۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان ٹیم بھیجنی چاہئے، انھوں نے کہا کہ آپ نے وہی بات کر دی جو میرے دل میں ہے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے، جنہوں نے دسمبر 2015 میں پاکستان کا اچانک دورہ کیا تھا، نواز شریف نے کہا کہ ہم نے دھاگے کو جہاں چھوڑا تھا اسے اٹھا لینا چاہئے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے تعلقات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی لیکن اس میں بار بار خلل پڑا۔” نواز شریف کا اشارہ وزرائے اعظم اٹل بہاری واجپائی اور نریندر مودی کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کے بعد کارگل جنگ اور مبینہ طور پر پاکستان سے سرگرم دہشت گردوں کی طرف تھا۔

Recent Posts

دلجیت دوسانجھ بل بورڈ کینیڈا کے کور پر جگہ بنانے والے پہلے فنکار بن گئے

ٹورنٹو(قدرت روزنامہ) پنجابی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ نے تاریخ رقم کر دی ہے کیونکہ وہ…

3 mins ago

تحریک انصاف آئینی ترمیم پر ووٹ نہیں دے سکتی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے 26 ویں آئینی ترمیم کیلئے ووٹ…

11 mins ago

آئینی ترمیم؛ وفاق کے علاوہ صوبوں میں بھی آئینی بینچز بنائے جائیں گے، وزیر قانون

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ وفاق کے…

42 mins ago

پارلیمںٹ ہاؤس میں جو سرکس ہونے جا رہا وہ دیکھنے آیا ہوں، اختر مینگل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ…

59 mins ago

عالمی شہرت یافتہ بھارتی کوریوگرافر اور اہلیہ پر12 کروڑ روپے ہڑپنے کا مقدمہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا اپنی اہلیہ لیزل ڈی سوزا کے…

1 hour ago

آئینی ترامیم پر تحریک انصاف سے بات کرنا وقت کا ضیاع ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پر تحریک…

2 hours ago