سانحہ ہوشاپ، حکومت کو 24گھنٹے کی مہلت، دھرنا اسلام آباد منتقل کرنے اور کل کوئٹہ کی تمام اندرونی و بیرونی شاہراہوں کو بند کرنے کا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ہوشاپ واقعہ کے لواحقین کے ہمراہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 4دن سے لاشیں رکھ کر احتجاج کر رہے ہیں مگر حکومت مذاکرات نہیں مان رہی،حکومت مذاکرات نہ مان کر ہمیں سخت فیصلوں پر مجبور کر رہی ہے حکومت کیساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں، اور مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جس کے بعد لواحقین نے حکومت کو 24گھنٹوں کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے مطالبات نہ مانے تو ہم میتوں کو لیکر اسلام آباد میں دھرنا دینگے،ماہ رنگ بلوچ نے پریس کانفرنس میں اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام افراد مزید خاموش نہ رہ کر اس پر امن احتجاج میں ہمارا ساتھ دیں اور سیاسی جماعتیں و طلبائتنظیمیں ، ڈاکٹر، وکلاء برادری ہمارے اس پر امن احتجاج میں ہمارا ساتھ دیں، جرائم کا رکنے والا ہے آج اس کا شکار محراب کے گھر والے ہیں کل آپ کے ہو سکتے ہیں،ہوشاپ واقعہ کے لواحقین کی حمایت میں بلوچستان بھر کی شاہراہ بلاک کر دی جائیں گی حمایت میں بلوچستان کے باشعور عوام سیاسی جماعتوں، طلباء و سول سوسائٹی نے بلوچستان بھر میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے احتجاج کو مزید وسعت دیکر کل کوئٹہ کی اندورنی و بیرونی شاہراہیں بند کر دی جائیں گی، اس سلسلے میں تمام بلوچستان جہد کاروں اور عوام سے اپیل ہے کہ کل بلوچستان بھر میں لواحقین کے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہروں کی کال دیں . .

.

متعلقہ خبریں