مہر بانو نے زین قریشی کی گمشدگی کی تصدیق کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما زین قریشی سے بھی پارٹی قیادت کا رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ مہر بانو قریشی نے زین قریشی کی گمشدگی کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے بیان میں مہر بانو قریشی نے کہا کہ ہمارے خاندان کا 16 اکتوبر کی صبح سے زین سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ہم دعا کر رہے ہیں کہ وہ محفوظ ہوں اور پارٹی پالیسی کے مطابق کہیں چھپے ہوئے ہوں لیکن مجھے خدشہ ہے کہ اسے اغوا کر لیا گیا ہے۔

مہر بانو قریشی نے کہا کہ ہم بطور خاندان، ایک سال سے زیادہ عرصے سے دھمکیوں، فسطائیت، بدسلوکی اور ایسے دیگر دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں جس کا مقصد ہمارے اصولوں اور نظریات کو توڑنا ہے۔

زین قریشی کی بہن نے کہا کہ پچھلے 15 مہینوں سے میرے والد، ہمارے نائب کپتان کو توڑنے میں ناکام رہے ہیں اور وہ وفا کی ایک لازوال قربانی دے رہے ہیں، ہم سب اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Recent Posts

آئینی ترمیم کے حوالے سے ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دیے، فضل الرحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئینی…

1 hour ago

پی ٹی آئی کو قائل نہیں کیا جاسکتا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے…

1 hour ago

معروف بھارتی پروڈیوسر ایکتا کپور کے خلاف شرمناک الزام کے تحت مقدمہ درج

ممبئی (قدرت روزنامہ ) پولیس نے آلٹ بالاجی ٹیلی فلمز، پروڈیوسر ایکتا کپور اور شبھا…

1 hour ago

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر کی مبینہ نازیباویڈیووائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل ہوگئی ہیں،ویڈیوز میں…

1 hour ago

نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کیلئے لاہور قلندرز کے ٹرائلز کا انعقاد

لاہور(قدرت روزنامہ) فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے بطور سلیکٹرز لاہور قلندرز…

1 hour ago

عدالتی ترامیم عوام کی بہتری کیلئے ہیں، فیصل سبزواری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا…

1 hour ago