آج ہم ترمیم کرکے کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے،سینیٹر فیصل واوڈا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ آج ہم ترمیم کرکے کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے،جو آتا ہے بسم اللہ ورنہ تعداد سے زیادہ نمبر موجود ہیں .

شدوسری جانب پی ٹی آئی کے 11پارٹی ارکان کے قیادت سے رابطے منقطع ہو گئے،پی ٹی آئی کے 2سینیٹرز اور9ارکان قومی اسمبلی سے قیادت کا رابطہ نہیں ہو پا رہا،پی ٹی آئی قیادت کی کوشش کے باوجود رابطے میں کامیابی نہ مل سی .

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے 7ارکان سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق کی ہے، بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ 2سینیٹرز سے رابطہ نہیں ہو پا رہا .

شپی ٹی آئی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زین قریشی، ظہور قریشی اوراسلم گھمن سے رابطہ نہیں ہو پا رہا،عثمان علی، ریاض فتیانہ، مقداد حسین اورچودھری الیاس سے بھی رابطہ نہیں، ذرائع کاکہنا ہے کہ اورنگزیب کچھی ،مبارک زیب خان سے بھی رابطے سے باہر ہیں . سینیٹرزرقاسہروردی اورفیصل سلیم بھی رابطے سے باہر ہیں .

. .

متعلقہ خبریں