پی ٹی آئی ساتھ ہو یا نہ ہو، آج ہر حال میں کام پورا ہوگا، بلاول بھٹو


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ساتھ ہو یا نہ ہو لیکن ہماری کوشش ہے کہ آج ہر حال میں یہ کام پورا کیا جائے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میری اور مولانا کی پریس کانفرنس کے بعد جو پی ٹی آئی کا ردعمل آیا وہ افسوس ناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ سب کے چھبیسویں آئینی ترمیم کا دن مبارک ہو، اس ترمیم میں کوئی متنازع پوائنٹ نہیں بچا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آج میں نے مولانا سے فون پر رابطہ کیا اور مولانا کا جتنا شکریہ ادا کروں وہ ناکافی ہے، مولانا کا کردار تاریخ یاد رکھے گی، مولانا کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنے سینیٹرز کو پہنچنے کے لیے ہدایات دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ صاحب نے خود سنیارٹی کے ساتھ میرٹ کی بات کی ہے۔ چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ ایک جج نے مجھے اور آصفہ بی بی کو وہ انصاف دیا جو کوئی کبھی نہیں دے سکا، اس جج نے مشرف کو سزا دی اور فیض آباد دھرنے کا فیصلہ دیا۔

Recent Posts

آئینی ترمیم کے حوالے سے ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دیے، فضل الرحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئینی…

1 hour ago

پی ٹی آئی کو قائل نہیں کیا جاسکتا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے…

1 hour ago

معروف بھارتی پروڈیوسر ایکتا کپور کے خلاف شرمناک الزام کے تحت مقدمہ درج

ممبئی (قدرت روزنامہ ) پولیس نے آلٹ بالاجی ٹیلی فلمز، پروڈیوسر ایکتا کپور اور شبھا…

2 hours ago

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر کی مبینہ نازیباویڈیووائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل ہوگئی ہیں،ویڈیوز میں…

2 hours ago

نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کیلئے لاہور قلندرز کے ٹرائلز کا انعقاد

لاہور(قدرت روزنامہ) فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے بطور سلیکٹرز لاہور قلندرز…

2 hours ago

عدالتی ترامیم عوام کی بہتری کیلئے ہیں، فیصل سبزواری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا…

2 hours ago