اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا، دنیا میں تیل اور گیس کی قیمتیں اوپر جائیں گی تو پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھیں گی۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمت میں اضافے کو لیکر ایسے پروپیگنڈا ہو رہا ہے جیسے ہم اس دنیا سے علیحدہ کسی سیارے پر رہتے ہیں۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا اگر دنیا میں تیل اور گیس کی قیمتیں اوپر جائیں گی تو پاکستان میں بھی اس کی قیمت بڑھے گی۔ان کا کہنا تھا سارا
ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا، آج قیمتیں اوپر ہیں کل کم ہو جائیں گی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا ہم ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے، معاشی مشکلات عارضی ہیں، انڈسٹری، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو مشکلات ہیں، پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے، آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے۔
لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…
ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…
مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…