نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کیلئے لاہور قلندرز کے ٹرائلز کا انعقاد

لاہور(قدرت روزنامہ) فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے بطور سلیکٹرز لاہور قلندرز کے ٹرائلز کا جائزہ لیا۔یونیورسٹی آف لاہور میں ہونے والے ٹرائلز میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے اپنی قسمت آزمائی کی، قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے بطور سلیکٹر کھلاڑیوں کے انتخاب میں اپنا حصہ ڈالا اور نوجوانوں کے لیے اسے بہترین موقع قرار دیا۔پی ایس ایل سیزن 10 میں نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کے لیے لاہور قلندرز نے ٹرائلز کا انعقاد کیا جس میں فاسٹ باولر شاہین آفریدی اور حارث روف نے اسپیڈ گن کے ذریعے باولرز کی سپیڈ کے علاوہ ان کی لائن اور لنتھ سمیت فٹنس کا بھی جائزہ لیا۔

شاہین آفریدی اور حارث روف کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی پی ڈی پی پروگرام کے ذریعے یہاں تک پہنچے ہیں، نوجوان لڑکوں کے لیے موقع ہے کہ وہ کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم بھی مکمل کر سکیں گے۔سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا تھا کہ ہمارا ہائی پرفارمنس سنٹر سال بھر جاری رہے گا، عاقب جاوید نے جو خدمات لاہور قلندرز میں رہ کر دی ہیں اب وہ نیشنل ڈیوٹی کے ذریعے ملک کی خدمت کرنے گئے ہیں۔لاہور قلندرز کے پی ڈی پی پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے نوجوان کرکٹرز یونیورسٹی آف لاہور میں مفت تعلیم بھی دی جائے گی۔

Recent Posts

آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے دونوں سینیٹرز استعفیٰ دیں ورنہ پارٹی سے برطرف کردیا جائے گا، اخترمینگل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اخترمینگل نے ایوان بالا…

2 hours ago

آئینی ترمیم کے حوالے سے ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دیے، فضل الرحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئینی…

4 hours ago

پی ٹی آئی کو قائل نہیں کیا جاسکتا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے…

4 hours ago

معروف بھارتی پروڈیوسر ایکتا کپور کے خلاف شرمناک الزام کے تحت مقدمہ درج

ممبئی (قدرت روزنامہ ) پولیس نے آلٹ بالاجی ٹیلی فلمز، پروڈیوسر ایکتا کپور اور شبھا…

4 hours ago

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر کی مبینہ نازیباویڈیووائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل ہوگئی ہیں،ویڈیوز میں…

4 hours ago

عدالتی ترامیم عوام کی بہتری کیلئے ہیں، فیصل سبزواری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا…

4 hours ago