معروف بھارتی پروڈیوسر ایکتا کپور کے خلاف شرمناک الزام کے تحت مقدمہ درج

ممبئی (قدرت روزنامہ ) پولیس نے آلٹ بالاجی ٹیلی فلمز، پروڈیوسر ایکتا کپور اور شبھا کپور کے خلاف POCSO ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

یہ کارروائی بوریولی کی ایک عدالت کے حکم کے بعد ہوئی جو کہ یوگا انسٹرکٹر سواپنیل ریواجی کی جانب سے درج کی گئی شکایت کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔شکایت میں الزام لگایا گیا کہ آلٹ بالاجی کی تین ویب سیریز، جن میں “کلاس آف 2017″ اور “کلاس آف 2020″ شامل ہیں، میں نابالغوں کے ساتھ فحش مناظر فلمائے گئے۔ الزام ہے کہ ان سیریز میں سکول یونیفارم میں ملبوس نابالغ اداکاروں کو نامناسب اور فحش حرکات میں ملوث دکھایا گیا۔عدالتی حکم پر پولیس نے POCSO ایکٹ کی مختلف دفعات، بشمول سیکشن 13 اور 15، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 67(a)، ویمن پروہیبیشن ایکٹ، انڈین پینل کوڈ (IPC) کے سیکشن 292، 293، 295(a) کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔ ان الزامات کا مقصد نابالغوں کے غلط استعمال، فحش مواد، اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔آلٹ بالاجی یا پروڈیوسر ایکتا کپور اور شبھا کپور کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

Recent Posts

آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے دونوں سینیٹرز استعفیٰ دیں ورنہ پارٹی سے برطرف کردیا جائے گا، اخترمینگل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اخترمینگل نے ایوان بالا…

2 hours ago

آئینی ترمیم کے حوالے سے ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دیے، فضل الرحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئینی…

4 hours ago

پی ٹی آئی کو قائل نہیں کیا جاسکتا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے…

4 hours ago

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر کی مبینہ نازیباویڈیووائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل ہوگئی ہیں،ویڈیوز میں…

4 hours ago

نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کیلئے لاہور قلندرز کے ٹرائلز کا انعقاد

لاہور(قدرت روزنامہ) فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے بطور سلیکٹرز لاہور قلندرز…

4 hours ago

عدالتی ترامیم عوام کی بہتری کیلئے ہیں، فیصل سبزواری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا…

4 hours ago