پی ٹی آئی کو قائل نہیں کیا جاسکتا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو قائل کیا ہی نہیں جاسکتا، پی ٹی آئی نہ مانی تو مولانا فضل الرحمان اپنا مسودہ خود پیش کریں گے .

ایک بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ووٹ آج ہوگا، نواز شریف ضرور آئیں گے اور ووٹ کریں گے .


انہوں نے مزید کہا کہ ویڈیو اور آڈیو کا زمانہ ہے، کوئی بندہ سامنے آئے اور بتائے کہ اتنے ارب روپے کی آفر ہوئی ہے ، وہ اغوا ہوکر پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں تو یہ ان سے مل لیتے .

وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ گوہر خان کے بقول ان کے 7 بندوں کا ضمیر جاگ گیا ہے، وہ ہمیں ووٹ دیں گے، کسی کا ضمیر جاگ کر ہماری طرف بھی ووٹ آسکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں