آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے دونوں سینیٹرز استعفیٰ دیں ورنہ پارٹی سے برطرف کردیا جائے گا، اخترمینگل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اخترمینگل نے ایوان بالا میں 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے پارٹی کے دونوں سینیٹرز کو فوری طور ایوان سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی۔

سربراہ بی این پی مینگل اخترمینگل نے بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجھو کو ہدایت کی کہ فوری طور پر سینیٹ سے استعفیٰ دیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کل تک استعفیٰ نہیں دیا گیا تو آپ دونوں کو پارٹی سے برطرف کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بی این پی مینگل کی سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجھو نے سینیٹ میں حکومتی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا، جس کے باعث ترمیم 65 ارکان کی مدد سے دو تہائی اکثریت کے ساتھ منظور کرلی گئی تھی۔

سینیٹر نسیمہ احسان منہ پر ماسک پہنے ایوان میں پہنچی تھیں جبکہ قاسم رانجھو کو ویل چیئر پر ایوان میں لایا گیا تھا، دونوں ارکان کو حکومتی بینچز پر بھی بٹھانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم وہ اٹھ کر اپوزیشن کی نشستوں پر واپس آگئے۔

اس سے قبل اخترمینگل نے بیان میں کہا تھا کہ ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے لیے ہماری سینیٹرز پر دباؤ ڈالا گیا اور خاتون سینیٹر کے شوہر کو اغوا کیا گیا ہے۔

Recent Posts

آئینی ترمیم کے حوالے سے ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دیے، فضل الرحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئینی…

2 hours ago

پی ٹی آئی کو قائل نہیں کیا جاسکتا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے…

2 hours ago

معروف بھارتی پروڈیوسر ایکتا کپور کے خلاف شرمناک الزام کے تحت مقدمہ درج

ممبئی (قدرت روزنامہ ) پولیس نے آلٹ بالاجی ٹیلی فلمز، پروڈیوسر ایکتا کپور اور شبھا…

2 hours ago

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر کی مبینہ نازیباویڈیووائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل ہوگئی ہیں،ویڈیوز میں…

2 hours ago

نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کیلئے لاہور قلندرز کے ٹرائلز کا انعقاد

لاہور(قدرت روزنامہ) فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے بطور سلیکٹرز لاہور قلندرز…

2 hours ago

عدالتی ترامیم عوام کی بہتری کیلئے ہیں، فیصل سبزواری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا…

2 hours ago