کابل ڈرون حملے میں 10افراد کی ہلاکت امریکہ نے معاوضے کی پیشکش کردی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکا نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اگست میں ہونے والے ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضے کی پیشکش کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کابل میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تمام 10افراد معصوم افغان شہری تھے، ان کا داعش سے کوئی تعلق نہیں تھا۔امریکی وزارت دفاع کے مطابق کابل ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے 10افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے کے لیے تیار ہیں اور امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ ملکر اس معاملے پر بھی کام کر رہے

ہیں کہ اگر متاثرین کے اہلخانہ امریکا منتقل ہونا چاہیں تو انہیں منتقل کیا جائے۔یاد رہے کہ امریکا نے کابل میں کیے جانے والے ڈرون حملے میں داعش خراسان کے دہشتگرد کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا تاہم بعدازاں یہ بات سامنے آئی تھی کہ حملے میں کوئی دہشت گرد ہلاک نہیں ہوا بلکہ مرنے والے تمام افراد عام افغان شہری تھے جس میں بچے بھی شامل تھے۔امریکا نے حقائق سامنے آنے کے بعد ڈرون حملے میں معصوم افراد کی ہلاکت پر معذرت کرتے ہوئے اسے افسوسناک غلطی قرار دیا تھا۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

12 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

22 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

35 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

40 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

44 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

3 hours ago