26 ویں آئینی ترمیم آزاد عدلیہ کا گلہ گھونٹنے کا عمل ہے: عمر ایوب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ترمیم 31 اکتوبر کو منظور ہوجاتی تو کیا ہو جاتا، یہ آئینی ترمیم پاکستانی عوام کی نمائندگی نہیں کرتی، آئینی ترمیم آزاد عدلیہ کا گلہ گھونٹنے کا عمل ہے۔
سینیٹ کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری کیلئے بلائے گئے اجلاس سے خطاب میں عمر ایوب نے کہا کہ جن لوگوں کا شکریہ ادا کیا جا رہا تھا وہاں نامعلوم افراد کو بھی شامل کرتے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان مبارک زیب، ظہورقریشی، اورنگزیب کھچی، ریاض فتیانہ، زین قریشی، عادل بازئی پر دباؤ ڈالا گیا، عادل بازئی کے پلازے گرائے گئے، زین قریشی کی اہلیہ کو رات کے وقت زبردستی گاڑی سے نکال کر اغوا کیا گیا۔
عمر ایوب نے کہا کہ فجر کے ٹائم اسپیکر ایاز صادق نے میسج کرکے بتایا کہ زین قریشی کی اہلیہ واپس آگئیں، ریاض فتیانہ کے بیٹے کو دو بار اغوا کیا گیا، انتظار پنجھوتہ 11 دن سے غائب ہیں، مبین جٹ کا گھر مسمار کیا گیا۔
اپنے خطاب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اس سارے پروسس میں ہمارے اراکین کو زدوکوب کیا گیا، چوہدری الیاس، عثمان علی کو اغوا کر کے آج یہاں لے کر آگئے، مبارک زیب کے بھائی پی ٹی آئی کے ورکر تھے، ان کو غائب کر کے آج نمودار کیا گیا، ظہورقریشی کو غائب کر کے آج یہاں پیش کیا گیا، اورنگزیب کھچی کو زبردستی غائب کرایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے، چند مفادات کیلئے 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے جمہوریت کو ذبح کردیا گیا، جو لوگ اغوا ہوئے اور آج نمودار ہو رہے ہیں، یقینی بنائیں کہ ان کو اس ترمیم کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔
عمرایوب نے کہا کہ ہمارے ارکان جو حکومتی بینچز پر بیٹھ گئے ہیں انہیں ہماری صفوں میں آنے کا کہا جائے۔
واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس 20 اکتوبر کی شب ملتوی کرنے کے بعد دوبارہ شروع ہوا۔
قبل ازیں ملکی ایوان بالا (سینیٹ) نے دوتہائی اکثریت سے 26 ویں آئینی ترمیم منظور کرلی۔
سینیٹ میں آئینی ترامیم کے حق میں 65 اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے، حکومت کے 58، جمعیت علمائے اسلام کے 5 اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے 2 ووٹ آئے۔ ترمیم کی شق وار منظوری کے دوران پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبیلو ایم کے ارکان ایوان سے چلے گئے تھے۔

Recent Posts

کیا موٹرز پاکستان میں اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی لانچ کرے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا موٹرز پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف…

2 mins ago

26ویں آئینی ترمیم کی منظوری، کس نے کیا کھویا کیا پایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) سینیٹ اور قومی اسمبلی میں 26ویں آئینی تر میم کے…

3 mins ago

آئینی ترامیم میں شامل لوگوں کا جنازہ جلد نکلے گا ،سینیٹرز آج ہی استعفی دیں ،سردار اختر مینگل

اسلام آباد،کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے…

26 mins ago

غیر آئینی حکومت کو آئین میں ترمیم کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور رکن…

36 mins ago

موجودہ آئینی ترامیم پی سی او اور ایل ایف او سے بھی زیادہ خطرناک ہے، بلوچستان بار باڈیز

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بار باڈیز پاکستان بار کونسل بلوچستان بار کونسل بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن…

45 mins ago

گوادر فری زونز، گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کا اعلان کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان نے گوادر فری زون اور سرمایہ کاری کو بھرپور فروغ دینے کے…

53 mins ago