قومی اسمبلی کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کی تصحیح کردی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے اجلاس جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی تصحیح کردی۔
سینیٹ کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری کیلئے بلائے گئے قومی اسمبلی اجلاس میں خواجہ آصف کے خطاب کے بعد اسپیکر نے مولانا فضل الرحمان کو اظہار خیال کرنے کیلئے دعوت دی لیکن نواز شریف اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے اور انہوں نے اسپیکر سے بات کرنے کی اجازت طلب کی۔
اسپیکر سے اجازت ملنے کے بعد نواز شریف نے کہا کہ خواجہ آصف کو ایک شعر دینا چاہتا تھا تا کہ وہ اپنی تقریر کے آخر میں پڑھ کر سناتے لیکن خواجہ آصف اپنی تقریر ختم کر چکے ہیں، مجھے اجازت ہو تو میں پڑھ دیتا ہوں۔
اسپیکر سے اجازت ملنے کے بعد نوازشریف نے کہا کہ جو دکھ ہم نےعدلیہ کے ہاتھوں اٹھائے ہیں، عدلیہ کے کردار پر ایک شعر ہے۔
بعد ازاں نوازشریف نے شعر پڑھ کر سنایا کہ ’ناز و انداز سے کہتے ہیں کہ جینا ہوگا، زہر بھی دیتے ہیں تو پینا ہوگا، جب میں پیتا ہوں تو کہتے ہیں کہ مرتا بھی نہیں، جب میں مرتا ہوں تو کہتے ہیں کہ جینا ہوگا‘۔
شعر مکمل کرنے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مسکراتے ہوئے نواز شریف کی جانب سے پیش کیے گئے شعر میں غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا شعر موقع کی مناسبت سے ضرور ہے لیکن شاعرانہ وزن سے خالی رہ گیا، مولانا کے چٹکلے سے ایوان میں قہقہے لگ گئے۔
انہوں نے نواز شریف کی جانب سے پیش کیے گئے شعر میں غلطی کی نشاندہی اور درستگی کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے مصرع میں ’زہر بھی دیتے ہیں تو پینا ہوگا‘ نہیں ہوگا بلکہ درست اس طرح ہوگا کہ’ زہر دیتے ہیں تو کہتے ہیں کہ پینا ہوگا۔‘

Recent Posts

شہبازشریف نے آئینی ترمیم صدر آصف علی زرداری کو توثیق کیلئے بھجوا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی…

4 mins ago

بھلوال میں کم عمر لڑکی سے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی

سرگودھا (قدرت روزنامہ) پنجاب کے شہر بھلوال کے علاقے کوٹ مومن میں کم عمر لڑکی…

7 mins ago

کیا موٹرز پاکستان میں اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی لانچ کرے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا موٹرز پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف…

9 mins ago

26ویں آئینی ترمیم کی منظوری، کس نے کیا کھویا کیا پایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) سینیٹ اور قومی اسمبلی میں 26ویں آئینی تر میم کے…

10 mins ago

آئینی ترامیم میں شامل لوگوں کا جنازہ جلد نکلے گا ،سینیٹرز آج ہی استعفی دیں ،سردار اختر مینگل

اسلام آباد،کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے…

33 mins ago

غیر آئینی حکومت کو آئین میں ترمیم کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور رکن…

43 mins ago