’عدالتی نظام کو ٹھیک کیاجائے، آئینی ترمیم کو شخصیات کے تنازع میں یرغمال نہ بنایا جائے‘


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میری تقریر تنقید کے بدلے تنقید نہیں تعریف کے بدلے تعریف پر مبنی ہوگی۔
سینیٹ کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری کیلئے بلائے گئے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضلا الرحمان نے کہا کہ یہاں مسئلہ اٹھا تھا کہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی مدت ملازمت میں اضافہ کیا جائے، آج ہم جو آئینی ترمیم پاس کرنے جا رہے ہیں، اس کا آغاز کب ہوا اور سبب کیا بنا؟
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بظاہر ہمارے سامنے ایسی کوئی بات نہیں آئی، جب اس وقت یہ بات ہم تک پہنچی تو میں نے کہا تھا یہ آئینی ترمیم ہوگی۔
جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہاں جھگڑا شخصیات کے حوالے سے ہے، ایک جج سے حکمران پارٹی، دوسرے سے حزب اختلاف کی پارٹی پارٹیاں گھبرا رہی ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں نے کہا تھا آئینی ترمیم کو شخصیات کے تنازعے میں یرغمال نہ بنایا جائے، آئینی اصلاحات لائی جائیں،عدالتی نظام کو ٹھیک کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے مدنظر تھا کہ 2006 میں ن لیگ اور پی پی کے درمیان میثاق جمہوریت پر دستخط ہوئے تو اسے پذیرائی ملی، اس میں آئینی عدالت کا تذکرہ تھا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت نہ آئین کے متبادل ہے نہ قانون کے متبادل ہے، یہ محض ایک اخلاقی معاہدہ ہے، جمہوری سفر میں مشکل پیش آئے گی تو اس سے رہنمائی حاصل کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کے پاس دو تہائی اکثریت ہو تو ترمیم لا سکتے ہیں۔

Recent Posts

شہبازشریف نے آئینی ترمیم صدر آصف علی زرداری کو توثیق کیلئے بھجوا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی…

2 mins ago

بھلوال میں کم عمر لڑکی سے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی

سرگودھا (قدرت روزنامہ) پنجاب کے شہر بھلوال کے علاقے کوٹ مومن میں کم عمر لڑکی…

5 mins ago

کیا موٹرز پاکستان میں اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی لانچ کرے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا موٹرز پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف…

8 mins ago

26ویں آئینی ترمیم کی منظوری، کس نے کیا کھویا کیا پایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) سینیٹ اور قومی اسمبلی میں 26ویں آئینی تر میم کے…

8 mins ago

آئینی ترامیم میں شامل لوگوں کا جنازہ جلد نکلے گا ،سینیٹرز آج ہی استعفی دیں ،سردار اختر مینگل

اسلام آباد،کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے…

32 mins ago

غیر آئینی حکومت کو آئین میں ترمیم کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور رکن…

41 mins ago