قومی اسمبلی کا اجلاس: میاں نواز شریف نے ایوان کو کون سا شعر سنا کر ممبران سے داد حاصل کی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمان کی تقریر سے پہلے اٹھ کر ممبران اسمبلی کو شعر سنایا۔
خواجہ آصف کی تقریر کے اختتام پر انہوں نے کھڑے ہو کر کہا کہ میں یہ شعر خواجہ آصف کو پڑھنے کے لیے دینا چاہتا تھا لیکن انہوں نے فوری تقریر ہی ختم کر دی اس لیے خود ہی عرض کرنا چاہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ جو دکھ ہم نے عدلیہ سے اٹھائے ہیں تو ان کے کردار پر ایک شعر ہے:
ناز و انداز سے کہتے ہیں کہ جینا ہوگا
زہر بھی دیتے ہیں تو کہتے ہیں کہ پینا ہوگا
جب میں جیتا ہوں تو کہتے ہیں کہ مرتا ہی نہیں
جب میں مرتا ہوں تو کہتے ہیں کہ جینا ہوگا
میاں نواز شریف نے شعر مکمل کیا تو ایوان میں موجود ممبران نے ڈسک بجا کر میاں نواز شریف کو داد دی جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میاں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے مذاقاً کہا کہ آپ کو شعر میں’ تو‘ کا لفظ نہیں پڑنا چاہیے تھا۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن کیلیے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال

عمر ایوب، شیخ آفتاب، سینیٹر فاروق نائیک اور سینیٹر شبلی فراز نامزد اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اعلی…

16 mins ago

اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری: سپیکر نے جوڈیشل کمیشن میں پارلیمانی جماعتوں کی نامزدگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری…

18 mins ago

کے پی ہاوس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ علی امین کا انتہائی قیمتی سامان غائب

پشاور(قدرت روزنامہ ) ڈی چوک احتجاج کے دوران سی ایم کے پی ہاوس اسلام آباد…

27 mins ago

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کے بارے میں بڑا بیان جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کو دنیا کے…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن کیلئے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) اعلی عدلیہ میں ججز تقرری کےلیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے…

1 hour ago

لاہور میں سموگ کی شدت کب تک برقرار رہے گی؟ موسمیاتی ماہرین نے بتا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور میں سموگ کی شدت کے حوالے سے موسمیاتی ماہرین نے شہریوں…

1 hour ago