اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی نے سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجو کو 26 ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سینیٹ آف پاکستان کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔
بلوجستان نیشنل پارٹی (بی این پی ) کے سربراہ اختر مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘ پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجو کو فوری طور پر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اگر کل تک پارٹی کی ہدایت کے مطابق سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا عمل مکمل نہ کیا تو آپ دونوں کو پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجو نے 26 ویں آئینی ترمیم جسے سینیٹ آف پاکستان سے دو تہائی اکثریت سے منظور کروایا گیا تھا، کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)24نومبرکو تحریک انصاف کا احتجاج، پی ٹی آئی کی سینیئرقیادت کے حکومتی شخصیات…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نے عمران خان کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر خواتین کی نازیبا ویڈیوز لیک…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نئے گریڈنگ فارمولے کے تحت انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیٹی نے گریس…
کراچی (قدرت روزنامہ)بدھ کے روز سعودی ریال پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہا، خریداری…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے…