آج تاریخ ساز دن ہے، اعظم نذیر تارڑ کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا آج تاریخ ساز دن ہے کہ میثاق جمہوریت پر عمل ہورہا ہے۔
اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بلاشبہ آج ایک تاریخ ساز دن ہے، اس ایوان کے علم میں ہے کہ 2006 میں ایک تاریخ ساز معاہدہ ہوا جسے میثاق جمہوریت کے نام سے جانا جاتا ہے، اس معاہدے پر شہیر محترمہ بینظیر بھٹو اور نواز شریف نے دستخط کیے، اس پر بشمول تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور بھی بہت سے سیاسی رہنماؤں کے دستخط تھے۔
وزیرقانون نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے بہت سارے نکات پر اٹھارویں ترمیم میں عمل ہوگیا، اٹھارویں ترمیم میں آمرانہ ادوار میں کی گئی تبدیلیوں کو درست کیا گیا۔
یاد رہے کہ سینیٹ آف پاکستان نے 26 ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کر لیا ہے، اس سے قبل وفاقی کابینہ نے اس ترمیم کی منظوری دی تھی، اب یہ ترمیم قومی اسمبلی میں منظور کی جائے گی۔

Recent Posts

آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد محسن نقوی اچانک کس ملک روانہ ہو گئے ؟

لاہور (قدرت روزنامہ )آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئےچیئرمین پی سی بی دبئی روانہ…

2 mins ago

رمیز راجا نے بابراعظم کے بارے میں انتہائی حیران کن دعویٰ کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے کہا…

6 mins ago

کرینہ اور سیف کا میرج سرٹیفکیٹ وائرل، شوہر ساجد علی خان کا نام دیکھ کر مداح پریشان، معاملہ کیا ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ میں سدا بہار اداکارہ سمجھی جانے والی کرینہ کپور کا میرج…

9 mins ago

اب ہر روز یہ سوال اٹھے گا کہ کیس عام بینچ سنے گا یا آئینی بینچ؟ جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسابقتی کمیشن سے متعلق کیس میں جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس…

15 mins ago

روپیہ مستحکم ، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر میں…

24 mins ago

اسلام آباد پولیس نے 2 افراد کے قتل اور 2 بچوں کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد بنی گالہ سرکل ہومی سائیڈ یونٹ نے 2 افراد کے…

33 mins ago