انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے طلبہ ،والدین کارزلٹ ماننے سے انکار ٗ بڑا قدم اٹھالیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ایم ڈی کیٹ کے بعد انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے طلبہ اور ان کے والدین نے رزلٹ ماننے سے انکار کرتے ہوئے اس کے خلا ف آوازبلندکرنے کیلئے ایکشن کمیٹی قائم کرلی . طلبہ کے والدین کا کہنا ہے کہ بورڈزمیں 53طلبہ کا 1100میں سے1100 نمبرلینے کا عمل سے رزلٹ کو مشکوک بنادیا گیا ہے ،148طلبہ کا1100میں سے1098نمبرلینا حیرت کا باعث ،دوسوسے زائد طلبہنے1096 نمبرحاصل کئے ،چار سو سے زائد طلبہ کے پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے سے رزلٹ کی ساکھ کو مشکوک ہو گئی ہے .

میڑک میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ450 سے500 نمبرلے سکے . والدین کا کہنا ہے کہ بورڈز کی جانب سے نمبروںکی بندر بانٹ کو تسلیم نہیں کرتے ،طلبہ اور والدین نے ناقص رزلٹ پرآوازاٹھانے کیلئے ایکشن کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم فوری طور پر دوبارہ پیپرز چیک کرنے کاحکم دیں،مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پنجاب بھر میں مظاہرے ہوںگے . رزلٹ کے ذریعے طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ کیا گیا جسے تسلیم نہیں کرتے . . .

متعلقہ خبریں