موجودہ آئینی ترامیم پی سی او اور ایل ایف او سے بھی زیادہ خطرناک ہے، بلوچستان بار باڈیز


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بار باڈیز پاکستان بار کونسل بلوچستان بار کونسل بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور کوئٹہ بار ایسوسیشن ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کیچ تربت کے مشترکہ بیان میں پارلیمنٹ کے تاریخ میں جبری طور ممبران پارلیمنٹ کو اغوا کرکے ھارس ٹریڈننگ لاقانونیت کی انتہا کرکے نام نہاد پارلیمنٹ جو اسٹیبلشمنٹ کے تابع پارلیمنٹ ہے آئین سازی کے جبری عمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد کیا جائے گا بیان میں کہا کہ پاکستان کی نام نہاد تمام جمہوری پسند پارٹیوں قومی مذہبی قوم پرست جماعتوں نے عوام کو مایوس کردیا ہے موجودہ آئینی ترامیم پی سی او اور ایل ایف او سے بھی زیادہ خطرناک ہے ایل ایف او پی سی او میں ڈکٹیٹر سامنے تھا آج ڈکٹیٹر پس پردہ ہے لیکن ہم ملک بھر کے وکلاء نمائندے یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم نے ہر آمریت کا مقابلہ کیا آزاد عدلیہ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا موجودہ نانہاد بے ساکھیوں پر چلنے والی حکومت ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتی ان آئینی ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے ملک گیر وکلاء کنونشن تحریک کو وسعت دیں گے بیان میں کہا کہ موجودہ آئینی ترامیم جوڈیشری کے اصل ساخت کو ختم کرکے ملک میں سیاسی پارٹیاں اپنی من پسند جحجز لگا کر من پسند فیصلے کرانا چاہتی ہے جسے کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے

Recent Posts

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق نظرثانی درخواست خارج

اسلام آبادد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق…

4 mins ago

جماعت اسلامی نے 26ویں آئینی ترامیم چیلنج کرنے کاعندیہ دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی نے 26ویں آئینی ترامیم چیلنج کرنے کاعندیہ دیدیا، حافظ نعیم الرحمان نے…

11 mins ago

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع…

15 mins ago

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق نظرثانی درخواست خارج کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق نظرثانی درخواست خارج…

21 mins ago

محمد عامر سابق کپتان بابراعظم کے حق میں میدان میں آ گئے ، اہم ییغام جاری کر دیا

  لاہور (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے سابق کپتان بابراعظم…

24 mins ago

علی زیدی کی پیشی پر ہنگامہ آرائی: حلیم عادل اور خرم شیر زمان مقدمے سے بری

کراچی(قدرت روزنامہ )ملیر کورٹ نے علی زیدی کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے…

30 mins ago