26ویں آئینی ترمیم کی منظوری، کس نے کیا کھویا کیا پایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) سینیٹ اور قومی اسمبلی میں 26ویں آئینی تر میم کے بل کی منظوری سے پارلیمانی تاریخ کاا یک نیا باب رقم ہوا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق لوگوں کے ذہن میں اس تر میم کی منظوری کے بارے میں ایک سوال ابھرا ہے کہ ا س سارے عمل میں کس نے کیا کھویاکیا پایا؟ اس کی منظوری سے پارلیمنٹ نے اپنا وہ اختیار اور وقار دو بارہ حاصل کرلیا ہے جو اس نے ماضی کے ایک چیف جسٹس کے دباﺅ کے تحت 19ویں تر میم کے تحت کھو دیاتھا۔ یہ میثاق جمہو ریت کے ایجنڈے کی تکمیل ہے۔
گویا یہ تر میم پارلیمنٹ کی بطور ادارہ کا میابی ہے ،ججز کی تقرری میں اب پارلیمنٹ کااختیار پوسٹ آفس کا نہیں بلکہ پارلیمنٹ کی اجتماعی بصیرت کا مظہر ہو گا۔ فضل الرحمان کو قائل کرنے میں بلاول کی کا میاب شٹل ڈپلومیسی، جے یو آئی کی اہمیت سٹریٹجک بن گئی۔
شہباز شریف نے سیا سی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لچک کا مظاہرہ کیا ، کئی تبدیلیوں کو تسلیم کرلیا، پی ٹی آئی کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت اور تحفظات کے ازالے کے با وجود ترمیم کی مخا لفت نا قابل فہم ہے۔
پارلیمنٹ تمام اد اروں کی ماں ہے، پارلیمنٹ کی بالادستی پر ملک میں عمومی اتفاق پایا جا تا ہے۔ 19ویں تر میم کے نتیجے میں ججز کی تقرری میں پارلیمانی کمیٹی کا کردار محض پوسٹ آفس کا رہ گیا تھاجسے اب متوازن بنایا گیا ہے۔ اب 12 رکنی جوڈیشل کمیشن سپر یم کورٹ کے ججز کی تقرری کرے گا۔ اس کمیشن کے سر براہ چیف جسٹس ہوں گے۔ ان کے علا وہ پریزائیڈنگ جج اور تین سینئر موسٹ جج اس کے ممبر ہوں گے۔ دو ارکان قومی اسمبلی اور دو ارکان سینیٹ اس کے رکن ہوں گے۔
وفاقی وزیر قانون و انصاف، اٹا ر نی جنرل اور پا کستان بار کونسل کے نامز وکیل بھی اس کے ممبرہوں گے۔ اس کا اچھا پہلو یہ ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے جو چار ارکان نامزد کئے جائیں گے ان میں سے دو کا تعلق حکومتی بینچوں اور دو کا اپو زیشن سے ہوگا لہٰذا یہ تاثر دینا کہ اس ترمیم کا مقصد حکومت کا اثر بڑھانا ہے درست نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی تشکیل کا اختیار بھی جو ڈیشل کمیشن کو دیاگیا ہے۔ ا س بینچ میں تمام صو بوں کی نما ئندگی کو یقینی بنایاگیا ہے۔ چیف جسٹس کی تقرری اب سینئر موسٹ جج کے بجا ئے تین سینئر تر ین ججز میں سے کی جا ئے گی۔ اس کی سفارش بارہ رکنی خصوصی پار لیمانی کمیٹی کرے گی چونکہ اس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی نمائندگی ہوگی لہٰذا یہ پارلیمنٹ کی اجتماعی بصیرت کا مظہر ہوگی کیونکہ اس بارہ رکنی کمیٹی میں تمام پار لیمانی جماعتوں کو متناسب نمائندگی کے فارمو لا کے تحت نمائندگی دی جا ئے گی۔
چیف جسٹس کی تقرری کو تین سال کی مدت تک محدود کرنے اور عمر کی بالائی حد65سال مقرر کرنے کا فیصلہ ماضی کے ناخو شگوار تجربہ کی روشنی میں ایک صائب فیصلہ ہے۔ اس تر میم کے بعد پارلیمنٹ کا کھویا ہوا وقار بحال ہوگا۔دوسرے ادارے کی جانب سے پارلیمنٹ کے دائرہ اختیارات میںمداخلت اور تجاوزکا سلسلہ رک جا ئے گا۔ پارلیمنٹ کے مضبوط ہونے کے نتیجے میں منتخب حکومت کو بھی استحکام ملے گا۔
26ویں آئینی تر میم کی کامیابی کا سہرا خاص طور پر چیئر مین پا کستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو جا تا ہے جنہوں نے جے یو آئی کے امیر مو لا نا فضل الر حمان کو قائل کیا اور ان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان شٹل ڈپلومیسی کرکے متنازعہ نکات کی تحلیل اور مشترکہ نکات پر اتفاق رائے پیدا کرایا۔ اس سارے عمل میں مو لا نا فضل الر حمن نے کلیدی کردار ادا کیا اور ان ٰ کا گھر سیا سی سر گر میوں کا مرکز بنا رہا۔
پانچ ممبران سینیٹ اور آٹھ ممبران قومی اسمبلی کی قلیل تعداد کے با وجود ان کی سٹرٹیجک اہمیت اسلئے بن گئی کہ ان کے تعاون کے بغیر دو تہائی اکثریت کا حصول ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے اپنی پو زیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈرافٹ میں کئی تبدیلیاں کرائیں، عملی طور پر انہوں نے پی ٹی آئی کے تحفظات کو بھی دور کرا دیا۔

Recent Posts

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق نظرثانی درخواست خارج

اسلام آبادد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق…

12 mins ago

جماعت اسلامی نے 26ویں آئینی ترامیم چیلنج کرنے کاعندیہ دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی نے 26ویں آئینی ترامیم چیلنج کرنے کاعندیہ دیدیا، حافظ نعیم الرحمان نے…

19 mins ago

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع…

24 mins ago

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق نظرثانی درخواست خارج کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق نظرثانی درخواست خارج…

29 mins ago

محمد عامر سابق کپتان بابراعظم کے حق میں میدان میں آ گئے ، اہم ییغام جاری کر دیا

  لاہور (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے سابق کپتان بابراعظم…

32 mins ago

علی زیدی کی پیشی پر ہنگامہ آرائی: حلیم عادل اور خرم شیر زمان مقدمے سے بری

کراچی(قدرت روزنامہ )ملیر کورٹ نے علی زیدی کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے…

38 mins ago