آریان خان کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد ہونے پرمزید سوالات اٹھ گئے

ممبئی(قدرت روزنامہ) شاہ رخ خان بی جے پی کی انتقامی سیاست کی بھینٹ چڑھے یا مسلمان ہونے کی سزابھگت رہے ہیں؟ منشیات کیس میں آریان خان کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد ہونے پر مزید سوالات اٹھ گئے۔بھارتی ڈرگ ایجنسی کو بالی ووڈ اسٹار کے بیٹے کی گرفتاری پر کئی حلقوں کی طرف سے شدید خفت کا سامنا ہے، مہاشٹرا کی حکومت میں شامل نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے آریان خان کی گرفتاری سے متعلق پورا کیس جعلی قرار دیا۔ جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی ووٹ بینک کو خوش کرنے

کے لئے مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے۔سوشل میڈیا پر بھی بھارتی صحافی اور عوام آریان خان منشیات کیس میں بی جے پی حکومت کو لتاڑ رہے ہیں۔صحافی کمال آر خان نے کہا کہ مشہور شخصیات کے بچے بھارت چھوڑ رہے ہیں، آریان واقعے نے انہیں خوفزدہ کردیا ہے۔این سی بی کو کیس میں منشیات رکھنے یا اس کے استعمال کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملے، کوڈ آف کرمنل پروسیجر کی دفعہ 436 کے تحت پہلی ہی تاریخ میں آریان کو ضمانت دی جانی چاہیے تھی لیکن اس کا فیصلہ اب 20 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ کیس نے نئے الزامات کو جنم دیا ہے کہ بھارتی حکومت ملک کے سب سے بڑے مسلمان اداکار کے بیٹے کو صرف ان کے مذہب کی وجہ سے ہراساں کر رہی ہے۔2015 میں مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد شاہ رخ خان کو ملک میں بڑھتی ہوئی مذہبی عدم برداشت کے خلاف بات کرنے پر بی جے پی نے ملک دشمن قرار دیا تھا۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

2 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

3 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

3 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

3 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

4 hours ago