شہبازشریف نے آئینی ترمیم صدر آصف علی زرداری کو توثیق کیلئے بھجوا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد توثیق کے لیے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو ایڈوائس بھجوا دی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمان سے ترمیم منظور ہونے کے بعد وزیرِ اعظم نے آئینی ترمیم کی توثیق کے لیے صدر پاکستان کو بھیجی جانے والی ایڈوائس پر دستخط کیے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم باضابطہ آئین کا حصہ بن جائے گی۔

واضح رہے کہ ایوان صدر میں بل پر دستخط کے لیے آج خصوصی تقریب منعقد ہوگی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر جماعتوں کے اہم پارلیمانی لیڈر شریک ہوں گے۔

چھبیسویں آئین ترمیم سینیٹ سے 65 اراکین کی حمایت کے ساتھ دو تہائی اکثریت سے منظور ہوچکی ہے۔

Recent Posts

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق نظرثانی درخواست خارج

اسلام آبادد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق…

4 mins ago

جماعت اسلامی نے 26ویں آئینی ترامیم چیلنج کرنے کاعندیہ دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی نے 26ویں آئینی ترامیم چیلنج کرنے کاعندیہ دیدیا، حافظ نعیم الرحمان نے…

11 mins ago

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع…

16 mins ago

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق نظرثانی درخواست خارج کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق نظرثانی درخواست خارج…

21 mins ago

محمد عامر سابق کپتان بابراعظم کے حق میں میدان میں آ گئے ، اہم ییغام جاری کر دیا

  لاہور (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے سابق کپتان بابراعظم…

24 mins ago

علی زیدی کی پیشی پر ہنگامہ آرائی: حلیم عادل اور خرم شیر زمان مقدمے سے بری

کراچی(قدرت روزنامہ )ملیر کورٹ نے علی زیدی کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے…

30 mins ago