اغوا اور زیادتی کے مقدمہ کا قیدی جیل واش روم کی کھڑکی توڑ کر فرار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ملیر کے لانڈھی جیل سے اغوا اور زیادتی کے مقدمے کا قیدی واش روم کی کھڑکی توڑ کر فرار ہوگیا۔ واقعہ کا مقدمہ شاہ لطیف تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ملیر لانڈھی جیل بھی فرار ہیں جبکہ 7 پولیس اہلکار زیر حراست ہیں۔
پولیس کے مطابق ملیر لانڈھی جیل سے قیدی کے فرار ہونے کا مقدمہ شاہ لطیف تھانے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ذوالفقار پیرزادہ کی مدعیت میں درج کیا جا چکا ہے مقدمہ میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 8 اہلکار نامزد ہیں۔
مدعی مقدمہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ذوالفقار پیرزادہ کے مطابق قیدی جاوید بیرک نمبر 5 کے باتھ روم کی کھڑکی کاٹ کر جیل کی دیوار پھلانگ کر فرار ہوا۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 8 اہلکاروں کی غفلت اور لاپرواہی سے قیدی فرار ہوا۔ مقدمے میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عبداللہ خاصخیلی پولیس اہلکاروں وحید تنولی، خادم حسین، اکرم، شہزاد، قائم خان، محکم الدین اور ندیم جتوئی کے نام شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق جاوید کو فرار کرانے میں اس کا بیٹا عاطف، رشتہ دار ربنواز، زاہد اور رکشہ ڈرائیور ریاض ملوث ہیں۔ چاروں ملزمان قیدی سے ملنے کے لیے آتے رہے ہیں، فرار ملزم کے خلاف سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج ہے۔

Recent Posts

لگتا ہے تمام چیزوں پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، سندھ ہائی کورٹ

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے…

10 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری جمہوریت کی فتح ہے: محسن نقوی

اسلام آباد،دبئی (  قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 26…

22 mins ago

کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر مزید 5روز تک برقرار رہنے کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں گرمی کی حالیہ لہر مزید 4 سے 5 روز تک برقرار…

24 mins ago

بشریٰ بی بی کی بیٹیوں کا والدہ سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹیوں…

34 mins ago

پی ٹی آئی اقتدارمیں آ کر متنازعہ غیر آئینی ترامیم کا خاتمہ کریگی: بیرسٹر سیف

پشاور (قدرت روزنامہ ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ…

39 mins ago

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ )پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا ضافہ دیکھنے میں…

43 mins ago