اسد قیصر نے پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والوں کو غدار قرار دیدیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والوں کو غدار قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ یہ ان کے نہیں بانی پی ٹی آئی کے ووٹ تھے، کمزوری دکھانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی سینیٹ میں نمائندگی کے بغیر قانون سازی کی کوئی حیثیت نہیں، قائد کی ہدایات کےمطابق احتجاجی تحریک کو مزید مؤثر بنا ئیں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ووٹ دیا انہوں نے پارٹی اوربانی پی ٹی آئی سےغداری کی، حکومت بل کیلئے تمام رولز اورطریقہ کارکو خاطرمیں نہیں لائی، یہ جو کچھ ہوا غیرآئینی ہے، قوم سے امید کرتا ہوں وہ بھرپور آواز اٹھائےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے قائد کی ہدایات کےمطابق آگے بڑھیں گے، اب ہماری جو اسمبلی ہوگی عوامی اسمبلی ہوگی، جو بھی ہوگاپارٹی میں مشاورت کریں گے، دیگرپارٹیوں سے بھی بات کریں گے۔

سابق سپیکر کا کہنا تھا کہ ہم اس اسمبلی کو قانونی نہیں سمجھتے، یہ جعلی اسمبلی ہے، زین قریشی نے ووٹ نہیں دیا،شاہ محمودقریشی قربانی دے رہے ہیں، عوام سے اپیل کرتا ہوں منحرف اراکین کا بائیکاٹ کریں، پارٹی پوری انکوائری کرےگی جو ملوث ہے اس کے خلاف ایکشن لیاجائےگا۔

Recent Posts

سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی کا چونکا دینے والادعوی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ سپر سٹارسلمان خان کی سابق گرل فرینڈ سومی علی نے انتہائی چونکا…

6 mins ago

لگتا ہے تمام چیزوں پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، سندھ ہائی کورٹ

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے…

17 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری جمہوریت کی فتح ہے: محسن نقوی

اسلام آباد،دبئی (  قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 26…

28 mins ago

کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر مزید 5روز تک برقرار رہنے کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں گرمی کی حالیہ لہر مزید 4 سے 5 روز تک برقرار…

30 mins ago

بشریٰ بی بی کی بیٹیوں کا والدہ سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹیوں…

40 mins ago

پی ٹی آئی اقتدارمیں آ کر متنازعہ غیر آئینی ترامیم کا خاتمہ کریگی: بیرسٹر سیف

پشاور (قدرت روزنامہ ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ…

45 mins ago