رمیز راجا نے بابراعظم کے بارے میں انتہائی حیران کن دعویٰ کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے کہا کہ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان اور ٹیسٹ سیریز کے دوران تیار کی جانے والی پچ بابر اعظم کے کہنے پر تیار کی گئی تھی۔ پچز کی تیاری اور کھلاڑیوں کی سیلیکشن کپتان کی بنائی گئی حکمت عملی کے مطابق ہی ہوتی ہے۔

سابق کرکٹر و چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ پچز کی تیاری اور کھلاڑیوں کی سیلیکشن پر کپتان کی حکمت عملی کو ترجیح دی۔ بابر اعظم جب کپتان تھے تو ان سے یہی کہا تھا کہ آپ نے کیا پلان بنایا ہے، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی ایسا ہی ہوا، انہوں نے حکمت علی تیار کی اس کے مطابق وکٹ بنائی گئی۔

سابق کرکٹر رمیز راجا نے کہا کہ بابر اعظم کپتان تھے، ان کو اجازت دے رکھی تھی کہ آپ گیم پلان ترتیب دیں، اپنے کھلاڑیوں کو اس کے مطابق تیار کریں، خاص طور پر پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے، کیونکہ وہ کپتان تھے اور گراؤنڈ میں وہی ہوتا ہے جو کپتان نے پلان تیار کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچز کی نیچر کو جانے بغیر اندازے سے میچ کھیلنے کا نتیجہ سب کے سامنے آجاتا ہے، کیونکہ پچ کو سمجھے بغیر آپ کوئی بھی پلان یا حکمت عملی اپنا ہی نہیں سکتے اور آخر میں وہ چیز آپ کے نقصان کا باعث بنتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھی اسی صورتحال سے گزرنا پڑ رہا ہے اور ہوم گراؤنڈ پر شکست کی وجہ بھی یہی ہے کہ پچز اس طرح کا ریسپانس نہیں دیتیں جس طرح کا ٹیلنٹ پاکستان میں موجود ہے۔

Recent Posts

سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی کا چونکا دینے والادعوی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ سپر سٹارسلمان خان کی سابق گرل فرینڈ سومی علی نے انتہائی چونکا…

1 min ago

لگتا ہے تمام چیزوں پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، سندھ ہائی کورٹ

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے…

12 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری جمہوریت کی فتح ہے: محسن نقوی

اسلام آباد،دبئی (  قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 26…

24 mins ago

کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر مزید 5روز تک برقرار رہنے کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں گرمی کی حالیہ لہر مزید 4 سے 5 روز تک برقرار…

26 mins ago

بشریٰ بی بی کی بیٹیوں کا والدہ سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹیوں…

36 mins ago

پی ٹی آئی اقتدارمیں آ کر متنازعہ غیر آئینی ترامیم کا خاتمہ کریگی: بیرسٹر سیف

پشاور (قدرت روزنامہ ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ…

41 mins ago