محمد عامر سابق کپتان بابراعظم کے حق میں میدان میں آ گئے ، اہم ییغام جاری کر دیا

 

لاہور (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے سابق کپتان بابراعظم کے حق میں پوسٹ کرتے ہوئے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سوچ کو ختم کرو کے بابر ٹیم میں نہیں تھا یا وہ کھلاڑی نہیں تھا تو ٹیم جیت گئی۔انہوں نے لکھا کہ ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ کھیلے اور ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھایا اس لیے جیت گئے۔محمد عامر نے مزید لکھا کہ ‘برائے مہربانی اپنے کھلاڑیوں کی ذاتیات پر نہ اتریں، ہاں ان کی پرفارمنس پر بات کریں، مگر پرسنل نہ ہوں’۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کےبعد قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی تھی۔ملتان میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور سرفراز احمد کو ڈراپ کردیا گیا جبکہ کپتان شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق اور عامر جمال کو اسکواڈ میں شامل رکھا گیا۔

نئے اور غیر معروف کھلاڑیوں حسیب اللہ،کامران غلام،مہران ممتاز،نعمان علی، ساجد خان بھی اسکواڈ میں شامل کردیا گیا، امام الحق، محمدعلی، زاہد محمود، محمد ہریرہ، محمدرضوان اور صائم ایوب کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا۔

یاد رہے کہ ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ایک اننگز اور 47 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم ان تبدیلیوں کے ساتھ دوسرے میچ میں پاکستان نے 152 رنز سے میچ اپنے نام کیا اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Recent Posts

صرف جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے:مریم اورنگزیب

لاہور (قدرت روزنامہ ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ صرف جمہوریت ہی…

2 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلئے ضروری تھی:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم…

5 mins ago

چار خواتین کا قتل؛ ویڈیوز بنانے کی وجہ سے گھر والوں کو مارا، بیٹے کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے لی مارکیٹ میں ماں، بہن، بھابھی اور بھانجی کا لرزہ…

22 mins ago

وفاقی کابینہ نے چینی برآمد کرنے کی حتمی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے چینی برآمد کرنے کی حتمی منظوری دیدی۔ شنجی ٹی وی…

24 mins ago

اے این ایف کی کارروائیاں ، 86 کلو سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 13 کارروائیوں میں86.92 کلو…

36 mins ago

چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی؛ پارلیمانی کمیٹی کیلیے ارکان کے نام مانگ لیے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں 26ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد چیف جسٹس پاکستان…

37 mins ago