پنجاب حکومت کاسرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کرلیا ،افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کیلئے محکموں میں گریڈ 1تا15میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جائیں گی۔چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں سیکرٹریز کانفرنس ہوئی جس میں ہدایات جاری کی گئیں۔
اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام، پاکستان سٹیزن پورٹل، ڈینگی، کورونا ، زیر التواء انکوائریز اور پنشن کیسز کا جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ بھرتیاں صرف میرٹ پر ہوں، کسی کی حق تلفی نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ مافرادی قوت کی کمی پورا کرنے سے محکموں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی،محکموںمیں تقرر وتبادلے سوچ سمجھ کر اور کارکردگی کی بنیاد پر کئے جائیں۔

انہوںنے کہا کہ ترقیاتی سکیمیں سماجی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں،ترقیاتی پروگرام میں فنڈز کے بروقت استعمال اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے،ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کیلئے محکمے محنت سے کام کریں۔ انہوںنے کہا کہ چیف ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کا ہر ماہ باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری نے سکیموں کی منظوری، فنڈز کے اجرا ء کے سلسلے میں چیئرمین پی اینڈڈی اور سیکرٹری خزانہ کی خدمات کی تعریف کی ۔
چیف سیکرٹری نے محکموں کو ڈینگی اور کورونا کے حوالے سے جاری گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے مانیٹرنگ، سرویلنس اوررپورٹنگ کے عمل پر خصوصی توجہ دی جائے،ڈینگی لارواکی تلفی اور مچھروں کی افزائش کی ممکنہ جگہوں پر صفائی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے،افسران عوامی خدمت کے جذبے کی ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ زیر التو اء انکوائریز اور پنشن کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

3 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago