جماعت اسلامی نے 26ویں آئینی ترامیم چیلنج کرنے کاعندیہ دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی نے 26ویں آئینی ترامیم چیلنج کرنے کاعندیہ دیدیا، حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ ہم آئینی ترمیم پر قانونی نظرثانی کررہے ہیں،جماعت اسلامی سمجھتی ہے یہ پارٹی کا نہیں ملک و قوم کا معاملہ ہے،آپ مزید قبضہ کرکے انصاف کویرغمال بنا لیں گے،ہم وکلا سے مشورہ کرکے عدالتی کارروائی کیلئے قدم اٹھائیں گے .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عدلیہ پر قبضہ جمانے کیلئے یہ کارروائی کافی دن سے جاری تھی،پارلیمانی کمیٹی اور وزیراعظم کے ہاتھ میں تقرر کا معاملہ دینا افسوسناک ہے،ان کاکہناتھا کہ 1973کا آئین انتہائی مشکل حالات میں بنا تھا،73کے آئین پر تمام جماعتوں کا اتفاق ہوا تھا،افسوس ہے بھٹو کے نواسے کی سرپرستی میں سب کچھ ہوا، جو کچھ ہوا اس نے آئین کی روح کو متاثر کیا .

امیر جماعت اسلامی کا کہناتھا کہ نوازشریف ہمیشہ ہی افسردہ نظر آتے ہیں،نہیں پتہ کہ نوازشریف افسردہ کیوں نظر آتے ہیں،آج کل نوازشریف شعر وشاعری بھی کررہے ہیں،نوازشریف کے بھائی وزیراعظم اور صاحبزادی وزیراعلیٰ ہیں،ان کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن نے صرف سترہ اٹھارہ سیٹیں جیتی ہیں،کل پی ڈی ایم عدالت پر شب خون ماررہی تھی،انہوں نے انتخابات کی تاریخ ملتوی کرانے میں بھی کردار ادا کیا، ان کے نمبرز پورے تھے قوم کے سامنے لاتے، ایک طریقہ کار کے مطابق چیف جسٹس کا تقرر ہونا تھا، اچھا ہے پی ٹی آئی نے اس ترمیم کا آخر میں مکمل بائیکاٹ کیا ہے،پارلیمنٹ میں آدھے سے زیادہ وہ لوگ ہیں جیتے ہی نہیں،پارلیمنٹ کے ممبر یا بک جاتے ہیں یا دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں،جو دباؤ کاشکار نہیں ہوتے وہ بھی تو اسی پارٹی کے لوگ ہوتے ہیں،یہ پارٹی پراسیس کا مسئلہ ہے کہ پارٹیاں چل کیسے رہی ہیں .

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ ہم آئینی ترمیم پر قانونی نظرثانی کررہے ہیں،جماعت اسلامی سمجھتی ہے یہ پارٹی کا نہیں ملک و قوم کا معاملہ ہے،آپ مزید قبضہ کرکے انصاف کویرغمال بنا لیں گے،ہم وکلا سے مشورہ کرکے عدالتی کارروائی کیلئے قدم اٹھائیں گے،ان کاکہناتھا کہ عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی،نان ایشوز کو ایشو بنا کر پیش کیا جارہا ہے،حکمران طبقہ مغرب کا آلہ کار بن کر کام کرتا ہے،ہمارے ہزاروں بچے غزہ میں شہید ہو چکے ہیں،ہم فلسطینیوں کو سلام پیش کرتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں