جماعت اسلامی نے 26ویں آئینی ترامیم چیلنج کرنے کاعندیہ دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی نے 26ویں آئینی ترامیم چیلنج کرنے کاعندیہ دیدیا، حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ ہم آئینی ترمیم پر قانونی نظرثانی کررہے ہیں،جماعت اسلامی سمجھتی ہے یہ پارٹی کا نہیں ملک و قوم کا معاملہ ہے،آپ مزید قبضہ کرکے انصاف کویرغمال بنا لیں گے،ہم وکلا سے مشورہ کرکے عدالتی کارروائی کیلئے قدم اٹھائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عدلیہ پر قبضہ جمانے کیلئے یہ کارروائی کافی دن سے جاری تھی،پارلیمانی کمیٹی اور وزیراعظم کے ہاتھ میں تقرر کا معاملہ دینا افسوسناک ہے،ان کاکہناتھا کہ 1973کا آئین انتہائی مشکل حالات میں بنا تھا،73کے آئین پر تمام جماعتوں کا اتفاق ہوا تھا،افسوس ہے بھٹو کے نواسے کی سرپرستی میں سب کچھ ہوا، جو کچھ ہوا اس نے آئین کی روح کو متاثر کیا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہناتھا کہ نوازشریف ہمیشہ ہی افسردہ نظر آتے ہیں،نہیں پتہ کہ نوازشریف افسردہ کیوں نظر آتے ہیں،آج کل نوازشریف شعر وشاعری بھی کررہے ہیں،نوازشریف کے بھائی وزیراعظم اور صاحبزادی وزیراعلیٰ ہیں،ان کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن نے صرف سترہ اٹھارہ سیٹیں جیتی ہیں،کل پی ڈی ایم عدالت پر شب خون ماررہی تھی،انہوں نے انتخابات کی تاریخ ملتوی کرانے میں بھی کردار ادا کیا، ان کے نمبرز پورے تھے قوم کے سامنے لاتے، ایک طریقہ کار کے مطابق چیف جسٹس کا تقرر ہونا تھا، اچھا ہے پی ٹی آئی نے اس ترمیم کا آخر میں مکمل بائیکاٹ کیا ہے،پارلیمنٹ میں آدھے سے زیادہ وہ لوگ ہیں جیتے ہی نہیں،پارلیمنٹ کے ممبر یا بک جاتے ہیں یا دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں،جو دباؤ کاشکار نہیں ہوتے وہ بھی تو اسی پارٹی کے لوگ ہوتے ہیں،یہ پارٹی پراسیس کا مسئلہ ہے کہ پارٹیاں چل کیسے رہی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ ہم آئینی ترمیم پر قانونی نظرثانی کررہے ہیں،جماعت اسلامی سمجھتی ہے یہ پارٹی کا نہیں ملک و قوم کا معاملہ ہے،آپ مزید قبضہ کرکے انصاف کویرغمال بنا لیں گے،ہم وکلا سے مشورہ کرکے عدالتی کارروائی کیلئے قدم اٹھائیں گے،ان کاکہناتھا کہ عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی،نان ایشوز کو ایشو بنا کر پیش کیا جارہا ہے،حکمران طبقہ مغرب کا آلہ کار بن کر کام کرتا ہے،ہمارے ہزاروں بچے غزہ میں شہید ہو چکے ہیں،ہم فلسطینیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے چینی برآمد کرنے کی حتمی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے چینی برآمد کرنے کی حتمی منظوری دیدی۔ شنجی ٹی وی…

1 min ago

اے این ایف کی کارروائیاں ، 86 کلو سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 13 کارروائیوں میں86.92 کلو…

12 mins ago

چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی؛ پارلیمانی کمیٹی کیلیے ارکان کے نام مانگ لیے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں 26ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد چیف جسٹس پاکستان…

13 mins ago

سونے کی عالمی و مقامی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ) سونے کی عالمی و مقامی قیمتیں بڑھ کر تاریخ کی نئی بلند ترین…

26 mins ago

پی ٹی آئی تقسیم کی سیاست کو الگ رکھ کر آئینی ترامیم کی حمایت کا اعلان کرے: شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و صوبائی وزیر شرجیل میمن کاکہنا…

26 mins ago

چیف جسٹس اور پی ٹی آئی وکیل حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی…

48 mins ago