پی ٹی آئی اقتدارمیں آ کر متنازعہ غیر آئینی ترامیم کا خاتمہ کریگی: بیرسٹر سیف

پشاور (قدرت روزنامہ ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اقتدارمیں آ کر متنازعہ غیرآئینی ترامیم کا خاتمہ کرے گی۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت نے رات کی تاریکی میں سپریم کورٹ پر شب خون مارا، ترامیم کا طریقہ کار خود چیخ کر بتا رہا ہے کہ آئین کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا گیا، جلد بازی میں ترامیم کا مقصد سپریم کورٹ کے فیصلے کے اطلاق سے بچنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متنازعہ ترامیم کے بعد پی ٹی آئی کی جدوجہد مزید تیز ہوگی، متنازعہ وغیر آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، غیرآئینی ترامیم کا ساتھ دینے والے عوامی انتقام سے بچ نہیں سکیں گے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے بے وفائی کرنے والوں کا انجام پچھلے الیکشن میں سب نے دیکھا، وکلاء برادری سے غیر آئینی ترامیم کے خلاف فیصلہ کن معرکے کی اپیل ہے، وکلاء پی ٹی آئی سے ملکر متنازعہ غیرآئینی ترامیم اپنے انجام کو پہنچائیں۔

Recent Posts

چیف جسٹس تعیناتی کمیٹی میں کس جماعت کو کتنی نشستیں ملیں گی، فارمولا تیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں 26ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد چیف جسٹس کی…

30 mins ago

ہمارے ارکان کو دھمکایا گیا آئینی ترامیم کو عدالت میں چیلنج کرینگے، پی ٹی آئی وکیل حامد خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ آئینی…

46 mins ago

پی ٹی آئی اقتدار میں آکر متنازع غیر آئینی ترامیم کا خاتمہ کریگی، بیرسٹرسیف

پشاور(قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم اغواکاری،…

57 mins ago

صرف جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے:مریم اورنگزیب

لاہور (قدرت روزنامہ ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ صرف جمہوریت ہی…

1 hour ago

26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلئے ضروری تھی:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم…

1 hour ago

چار خواتین کا قتل؛ ویڈیوز بنانے کی وجہ سے گھر والوں کو مارا، بیٹے کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے لی مارکیٹ میں ماں، بہن، بھابھی اور بھانجی کا لرزہ…

1 hour ago