لگتا ہے تمام چیزوں پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، سندھ ہائی کورٹ


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ہائیکورٹ میں سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایس بی سی اے کے وکیل سے استفسار کیا کہ ہمیں یہ سمجھایا جائے کہ وہاں کیا غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں۔
ایس بی سی اے کے وکیل نے موقف دیا کہ اس مقام پر کمرشل سرگرمیوں کا سلسلہ جاری تھا جسکی وجہ سے ہماری جانب سے کارروائی کی گئی۔ ڈاکٹر صاحب کی جانب سے بلڈنگ کی تعمیرات کے حوالے سے بہت سی تبدیلیاں کی گئیں۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کس قانون کے تحت اس طرح کی تعمیرات کیخلاف کارروائی کی جاتی ہے۔
ایس بی سی اے کے وکیل نے موقف دیا کہ 1991 میں یہ بلڈنگ بنائی گئی تھی جسکے بعد 2002 میں اس میں تبدیلی بھی کی گئی۔ اس پلاٹ کے اپروول پلان میں بھی کہیں ذکر نہیں کیا گیا کہ اس جگہ پر کلینک بنایا جارہا ہے۔ یہاں رہائشی بلڈنگ کا پلان اپروول لیا گیا اور تعمیرات کی گئی ہیں۔ جب ہمیں اس بلڈنگ کے حوالے سے شکایت ملی تو نوٹس جاری کئے گئے اور قانون پر عمل درآمد کیا گیا۔
عارف علوی کے وکیل انور منصور خان نے موقف میں کہا کہ ہمیں اس حوالے سے کوئی بھی نوٹس نہیں دیا گیا۔ سیل جو کیا گیا ہے وہ غیر قانونی تعمیرات پر کیا گیا ہے اور جو نوٹس کیا گیا ہے وہ مس یوز آف پراپرٹی پر کیا گیا۔ ہمارا کلینک غیر قانونی طور پر سیل کیا ہوا ہے۔ یہ کلینک بہت عرصے سے اس مقام پر قائم ہے۔ اس بلڈنگ کو سماجی بہبود کے کام کے لئے سالوں سے استعمال کیا جارہا تھا۔ یہ بلڈنگ کسی ہوٹل یا ریسٹورنٹ کے لئیے استمعال نہیں ہورہی ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جس شہری نے شکایت کی ہے وہ تو خالد بن ولید روڈ پر رہائش پذیر ہے۔ لگتا ہے کہ جس طرح تمام چیزوں پر کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اسی طرح یہاں بھی ہو رہا ہے۔
عدالت نے سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے کلینک کو سیل کرنے سے متعلق وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Recent Posts

چیف جسٹس تعیناتی کمیٹی میں کس جماعت کو کتنی نشستیں ملیں گی، فارمولا تیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں 26ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد چیف جسٹس کی…

26 mins ago

ہمارے ارکان کو دھمکایا گیا آئینی ترامیم کو عدالت میں چیلنج کرینگے، پی ٹی آئی وکیل حامد خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ آئینی…

42 mins ago

پی ٹی آئی اقتدار میں آکر متنازع غیر آئینی ترامیم کا خاتمہ کریگی، بیرسٹرسیف

پشاور(قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم اغواکاری،…

54 mins ago

صرف جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے:مریم اورنگزیب

لاہور (قدرت روزنامہ ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ صرف جمہوریت ہی…

57 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلئے ضروری تھی:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم…

1 hour ago

چار خواتین کا قتل؛ ویڈیوز بنانے کی وجہ سے گھر والوں کو مارا، بیٹے کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے لی مارکیٹ میں ماں، بہن، بھابھی اور بھانجی کا لرزہ…

1 hour ago