اداکار گوہررشید نے اپنی زندگی میں کسی خاص لڑکی کا اعتراف کر لیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کے مقبول ادا کار گوہر رشید نے اپنی زندگی میں کسی خاص لڑکی کی موجودگی کا اعتراف کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اداکار نے اداکارہ ،میز بان اور فنکارہ اشناشاہ کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور ساتھ ہی اپنی محبت کا کھل کر اظہار کیا۔

پروگرام کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سنگل ہیں؟ تو ان کا جواب تھاکہ نہیں میں سنگل نہیں ہوں۔جس پر شو کی میزبان نے انہیں چونک کر دیکھا۔ اور پھر پوچھا کہ کیا انہوں نے یہ انکشاف پہلی مرتبہ ان کے شو پر آن ایئر کیاہے؟

اپنی زندگی میں شامل اس خاص لڑکی کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہاں وہ ایک بہترین شخصیت کی مالک ہیں اور اگروہ اس کے بارے میں بات کرنا شروع کردیں تو پورا شو ختم ہو جائے گا۔ وہ اسے اتنا جانتے ہیں۔گوہر کا کہنا ہے کہ اب میری زندگی اس کے بغیر نامکمل ہے۔ میں اس کے بغیراپنی زندگی کا تصور بھی نی کرسکتا ہوں۔

یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ گوہر نے اس لڑکی کا نام بتانے سے گریز کیا اورنہ ہی یہ بتایا کہ آیا اس کا تعلق شو بزسے ہے بھی یا نہیں۔

یاد رہے کہ اداکار گوہر رشیداوراداکارہ کبریٰ خان کی دوستی کے بہت چرچے ہیں اوران کی قریبی دوستی اور گہرے روابط کو دیکھتے ہوئے مداح انہیں اکثر شادی کا مشورہ دیتے رہتے ہیں۔

Recent Posts

چیف جسٹس تعیناتی کمیٹی میں کس جماعت کو کتنی نشستیں ملیں گی، فارمولا تیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں 26ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد چیف جسٹس کی…

23 mins ago

ہمارے ارکان کو دھمکایا گیا آئینی ترامیم کو عدالت میں چیلنج کرینگے، پی ٹی آئی وکیل حامد خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ آئینی…

39 mins ago

پی ٹی آئی اقتدار میں آکر متنازع غیر آئینی ترامیم کا خاتمہ کریگی، بیرسٹرسیف

پشاور(قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم اغواکاری،…

51 mins ago

صرف جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے:مریم اورنگزیب

لاہور (قدرت روزنامہ ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ صرف جمہوریت ہی…

54 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلئے ضروری تھی:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم…

58 mins ago

چار خواتین کا قتل؛ ویڈیوز بنانے کی وجہ سے گھر والوں کو مارا، بیٹے کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے لی مارکیٹ میں ماں، بہن، بھابھی اور بھانجی کا لرزہ…

1 hour ago