چیف جسٹس اور پی ٹی آئی وکیل حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اور پی ٹی آئی وکیل حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی درخواست پر چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی جس میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل تھے۔
حامد خان کے دلائل کے دوران چیف جسٹس اور ان کی تلخ کلامی ہوگئی۔ حامد خان نے کہا کہ 13 رکنی بینچ اس کیس کا فیصلہ دے چکا ہے تین رکنی بینچ یہ کیس نہیں سن سکتا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے اس پوائنٹ کو پہلے کیوں نہیں اٹھایا؟ آپ کیس کو چلالیں۔ حامد خان نے کہا کہ عدالت سنی اتحاد کونسل اور الیکشن کمیشن کیس کے فیصلے کا پیراگراف دیکھ لے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ وہ فیصلہ ہم کیوں دیکھیں؟ ،یہ اور معاملہ ہے وہ الگ معاملہ ہے، آپ کیس چلانا چاہتے ہیں یا نہیں؟ اس پر حامد خان نے کہا کہ میں اب وہ بات کہہ دیتا ہوں جو کہنا نہیں چاہتاتھا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ٹی وی پر کہنے کے بجائے منہ پر بات کہنے والے کو میں پسند کرتا ہوں اس پر حامد خان نے کہا کہ میں ایسے شخص کے سامنے دلائل نہیں دے سکتا جو ہمارے خلاف بہت متعصب ہو۔
چیف جسٹس نے کہا کہ میں آپ کو مجبور نہیں کرسکتا اس پر حامد خان نے کہا کہ میں اس کیس میں دلائل نہیں دینا چاہتا۔
چیف جسٹس آپ کو جو کہنا ہے ٹی وی پر جا کر کہنے کے بجائے میرے منہ پہ کہہ دیں۔ حامد خان نے کہا کہ میں آپ کے سامنے دلائل ہی نہیں دینا چاہتا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ تو کیا ہم یہاں گپ شپ کیلئے بیٹھے ہیں؟ اس پر حامد خان نے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے میں عدالت کے سامنے کوئی بات کرنے سے اجتناب کر رہا ہوں۔

Recent Posts

چیف جسٹس تعیناتی کمیٹی میں کس جماعت کو کتنی نشستیں ملیں گی، فارمولا تیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں 26ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد چیف جسٹس کی…

13 mins ago

ہمارے ارکان کو دھمکایا گیا آئینی ترامیم کو عدالت میں چیلنج کرینگے، پی ٹی آئی وکیل حامد خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ آئینی…

29 mins ago

پی ٹی آئی اقتدار میں آکر متنازع غیر آئینی ترامیم کا خاتمہ کریگی، بیرسٹرسیف

پشاور(قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم اغواکاری،…

40 mins ago

صرف جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے:مریم اورنگزیب

لاہور (قدرت روزنامہ ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ صرف جمہوریت ہی…

44 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلئے ضروری تھی:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم…

48 mins ago

چار خواتین کا قتل؛ ویڈیوز بنانے کی وجہ سے گھر والوں کو مارا، بیٹے کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے لی مارکیٹ میں ماں، بہن، بھابھی اور بھانجی کا لرزہ…

1 hour ago