پی ٹی آئی تقسیم کی سیاست کو الگ رکھ کر آئینی ترامیم کی حمایت کا اعلان کرے: شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و صوبائی وزیر شرجیل میمن کاکہنا ہے کہ اب بھی وقت ہے کہ پی ٹی آئی تقسیم کی سیاست کو ایک طرف رکھ کر قوم کی فلاح کے لئے آئینی ترامیم کی حمایت کا اعلان کرے۔
آئینی ترامیم کی منظوری سے متعلق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 26 آئینی ترامیم کے لئے انتھک محنت کرنے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 26ویں آئینی ترامیم کا مقصد قوم کو متحد اور وفاق کو مضبوط کرنا ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو اس کے پیچھے متحد ہونا چاہئے ، میثاق جمہوریت میں صوبائی نمائندگی کو یقینی بنانے اور وفاق کو مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔
سینئر صوبائی وزیر کاکہنا تھا کہ میثاق جمہوریت کے تحت آئینی ترامیم صوبائی نمائندگی کو یقینی بنانا اور جمہوری اداروں کو بااختیار بنانے کی جانب اہم اور مثبت قدم ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ عدلیہ اور مقننہ کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لئے آئینی عدالت کا تصور سب سے پہلے قائد اعظم محمد علی جناح نے دیا تھا۔

Recent Posts

آئینی ترمیم میں سود کا خاتمہ؛ مفتی تقی عثمانی کا مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین

کراچی(قدرت روزنامہ) مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی نے 26 ویں آئینی ترمیم میں…

15 mins ago

پاک بحریہ کا آپریشن، 145 ملین ڈالر کی بھارتی ساختہ منشیات ضبط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک بحریہ نے کامیاب انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے بھارتی ساختہ نشہ…

29 mins ago

نئے چیف جسٹس کی تعیناتی، اسپیکر نے چیئرمین سینیٹ سے پارلیمانی کمیٹی کے نام مانگ لیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس کی تقرری کے لیے مشاورتی عمل شروع ہوگیا، اسپیکر قومی اسمبلی…

37 mins ago

آئینی ترامیم: جوڈیشل کونسل کی رپورٹ پر صدر کسی بھی جج کو برطرف کرسکیں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ ججز کے خلاف آرٹیکل 175 اے اور…

44 mins ago

چیف جسٹس تعیناتی کمیٹی میں کس جماعت کو کتنی نشستیں ملیں گی، فارمولا تیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں 26ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد چیف جسٹس کی…

1 hour ago

ہمارے ارکان کو دھمکایا گیا آئینی ترامیم کو عدالت میں چیلنج کرینگے، پی ٹی آئی وکیل حامد خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ آئینی…

2 hours ago