وفاقی کابینہ نے چینی برآمد کرنے کی حتمی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے چینی برآمد کرنے کی حتمی منظوری دیدی .

شنجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے طریقہ کار کی منظوری دی گئی ،وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے تحت منظوری دی ،چینی کی پیداوار کے لحاظ سے صوبوں کو برآمدی کوٹہ ملے گا، پنجاب کو 64فیصد چینی کا برآمدی کوٹہ ملے گا، سندھ کو 30اور خیبرپختونخوا کو 6فیصد کوٹہ ملے گا، وفاقی کابینہ نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کو نگرانی کی ذمہ داری دیدی،مارکیٹ میں چینی کے نرخ بڑھنےپر برآمد روک دی جائیگی .

. .

متعلقہ خبریں