پی ٹی آئی اقتدار میں آکر متنازع غیر آئینی ترامیم کا خاتمہ کریگی، بیرسٹرسیف


پشاور(قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم اغواکاری، چادر چاردیواری کے تقدس کی پامالی اور ماؤں بہنوں کی عزتیں اچھال کر جیسے سنگین جرائم میں لپیٹ کر منظور کی گئیں۔
بیرسٹر سیف نے بیان میں کہا کہ جعلی حکومت نے اغوا گردی کرکے رات کی تاریکی میں سپریم کورٹ پر شب خون مارا۔ ترامیم کا طریقہ کار خود چیخ چیخ کر بتارہا ہے کہ آئین کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا گیا ہے۔ جلد بازی میں ترامیم کا مقصد سپریم کورٹ کے فیصلے کے اطلاق سے بچنا ہے۔
مشیر اطلاعات خبرپختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آ کر متنازع غیر آئینی ترمیم کا خاتمہ کرے گی۔ متنازع ترامیم کے بعد پی ٹی آئی کی جدوجہد مزید تیز ہوگی۔ متنازع اور غیر آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ غیر آئینی ترامیم کا ساتھ دینے والے عوام کے انتقام سے بچ نہیں سکیں گے۔ آئندہ انتخابات میں نہ عوام ان ووٹ دیں گے اور نہ ہی انہیں فارم 47 ملیں گا۔ متنازع ترامیم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے پر پی ٹی آئی کا نام تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ عمران خان کے ساتھ غداری کرنے والے لوٹوں پر پوری قوم کی لعنت ہے۔ تاریخ غداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ عمران خان کے ساتھ بے وفائی کرنے والوں کا انجام پچھلے الیکشن میں سب نے دیکھا۔ وکلاء برادری سے غیر آئینی ترامیم کے خلاف فیصلہ کن معرکے کی اپیل ہے۔ وکلاء برادری پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر متنازع غیر آئینی ترامیم کو انجام تک پہنچائیں۔

Recent Posts

اسپیکر اسمبلی کا آئینی ترمیم پر ووٹ نہ دینے والے ن لیگی ایم این اے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آئینی ترمیم پر ووٹ نہ دینے…

1 hour ago

راولپنڈی: وین کھائی میں گر گئی، 4 طلبہ جاں بحق، 3 زخمی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے علاقے سہنسہ بولاڑ کے قریب وین کھائی میں گر گئی۔ ریسکیو حکام…

2 hours ago

حکومت سندھ کا تعلیمی بورڈز کے اہم عہدوں پر تعیناتیوں کا فیصلہ

کراچی (قدرت روزنامہ)حکومت سندھ نے تعلیمی بورڈز کے اہم عہدوں پر تعیناتیوں کا فیصلہ کرلیا۔…

2 hours ago

عالیہ بھٹ کی فلم ’جگرا‘ کی ناکامی پر ڈائریکٹر نے ذمہ داری قبول کر لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ ہدایتکار واسـن بالا نے عالیہ بھٹ کی فلم ’جگرا‘ کی باکس…

2 hours ago

نورا فتیحی اور سعود قاسمی کی ملاقات، جویریہ سعود نے ویڈیو شیئر کردی

ڈلاس(قدرت روزنامہ) امریکہ میں بالی ووڈ کی مشہور ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی اور پاکستانی…

2 hours ago

شریا گھوشال کے کنسرٹ میں پرستار کا اپنی محبوبہ کو پرپوزل وائرل

کلکتہ(قدرت روزنامہ) بھارت کی مشہور گلوکارہ شریا گھوشال کے کولکتہ کنسرٹ میں اُن کے کہنے…

2 hours ago