صرف جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے:مریم اورنگزیب

لاہور (قدرت روزنامہ ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ صرف جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ سڑک پر خوار ہوتے لاڈلے کو بلا کر اور کوڑے کے ڈھیر سے اٹھا کر کسی Frivolous درخواست کی بنیاد پر منتخب وزیراعظم کو گھر بھجوانے اور ملک کی ترقی کو روکنے کی غیر آئینی روایت کا دروازہ بند ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم شہید بے نظیر بھٹو اور قائد محمد نواز شریف کے تاریخی وژن کی سچائی اور کامیابی کی ایک اور دلیل ہے جو 58 دو بی کی طرح “نظریہ ضرورت” اور “نظریہ سہولت” کے تحت عدلیہ کے ذریعے جمہوریت پر شب خون مارنے کی سازشوں کو روکے گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 63 اے جیسی تشریح سے لاڈلوں کو لانے کی غیر آئینی افسوسناک روایتوں کا خاتمہ ہوگا، عدلیہ میں میرٹ، قابلیت اور شفاف احتساب کی روایت کا آغاز ہوگا جبکہ عوام کو برسوں انصاف کے انتظار کی اذیت سے نجات ملے گی۔
لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جمہوری وسیاسی قوتوں نے اپنے اتحاد اور مشاورت سے آئین اور پارلیمان کی بالادستی کو ایک نئی مضبوطی اور قوت دی ہے جس پر تمام قائدین، جماعتیں اور ووٹ دینے والے ارکان مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Recent Posts

اسپیکر اسمبلی کا آئینی ترمیم پر ووٹ نہ دینے والے ن لیگی ایم این اے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آئینی ترمیم پر ووٹ نہ دینے…

1 hour ago

راولپنڈی: وین کھائی میں گر گئی، 4 طلبہ جاں بحق، 3 زخمی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے علاقے سہنسہ بولاڑ کے قریب وین کھائی میں گر گئی۔ ریسکیو حکام…

1 hour ago

حکومت سندھ کا تعلیمی بورڈز کے اہم عہدوں پر تعیناتیوں کا فیصلہ

کراچی (قدرت روزنامہ)حکومت سندھ نے تعلیمی بورڈز کے اہم عہدوں پر تعیناتیوں کا فیصلہ کرلیا۔…

1 hour ago

عالیہ بھٹ کی فلم ’جگرا‘ کی ناکامی پر ڈائریکٹر نے ذمہ داری قبول کر لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ ہدایتکار واسـن بالا نے عالیہ بھٹ کی فلم ’جگرا‘ کی باکس…

2 hours ago

نورا فتیحی اور سعود قاسمی کی ملاقات، جویریہ سعود نے ویڈیو شیئر کردی

ڈلاس(قدرت روزنامہ) امریکہ میں بالی ووڈ کی مشہور ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی اور پاکستانی…

2 hours ago

شریا گھوشال کے کنسرٹ میں پرستار کا اپنی محبوبہ کو پرپوزل وائرل

کلکتہ(قدرت روزنامہ) بھارت کی مشہور گلوکارہ شریا گھوشال کے کولکتہ کنسرٹ میں اُن کے کہنے…

2 hours ago