ہمارے ارکان کو دھمکایا گیا آئینی ترامیم کو عدالت میں چیلنج کرینگے، پی ٹی آئی وکیل حامد خان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے ہارس ٹریڈنگ ہوئی اور ہمارے ارکان کو دھمکایا گیا ہم اسے عدالت میں چیلنج کریں گے۔
یہ بات انہوں ںے سابق صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹنگ ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے ہوئی، ہمارے ممبران کو دھمکایا گیا ہم اس کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔
حامد خان نے کہا کہ کل اور آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے ان دو دنوں میں آئینی ترمیم کی گئی ہے، اس ترمیم نے آئین کا حلیہ بگاڑ دیا ہے، ہم وکلاء اس ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، ہم وکلاء اس ترمیم کو غیر آئینی سمجھتے ہیں، ہم وکلاء پر آئین اور عدلیہ کا تحفظ فرض ہے، ہم ایک ایکشن کمیٹی بنائیں گے جس میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبر ہوں گے، سپریم کورٹ بار کے ممبرز ہوں گے، سپریم کورٹ اور ضلعی کورٹ کے ممبرز ہوں گے، ہم اپنا لائحہ عمل تیار کریں گے۔
پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے کہا کہ 25 اکتوبر کے بعد عدلیہ اپنے تحفظ پر کام کرے گی، ہم موسٹ سنئیر جج کو چیف جسٹس کا آف پاکستان مانیں گے، ہم موسٹ سینئر جج کے سوا کسی اور جج کو چیف جسٹس تسلیم نہیں کریں گے، 25 اکتوبر کے بعد منصور علی شاہ کے سوا کسی کو چیف جسٹس نہیں مانیں گے۔

Recent Posts

اسپیکر اسمبلی کا آئینی ترمیم پر ووٹ نہ دینے والے ن لیگی ایم این اے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آئینی ترمیم پر ووٹ نہ دینے…

2 hours ago

راولپنڈی: وین کھائی میں گر گئی، 4 طلبہ جاں بحق، 3 زخمی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے علاقے سہنسہ بولاڑ کے قریب وین کھائی میں گر گئی۔ ریسکیو حکام…

2 hours ago

حکومت سندھ کا تعلیمی بورڈز کے اہم عہدوں پر تعیناتیوں کا فیصلہ

کراچی (قدرت روزنامہ)حکومت سندھ نے تعلیمی بورڈز کے اہم عہدوں پر تعیناتیوں کا فیصلہ کرلیا۔…

2 hours ago

عالیہ بھٹ کی فلم ’جگرا‘ کی ناکامی پر ڈائریکٹر نے ذمہ داری قبول کر لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ ہدایتکار واسـن بالا نے عالیہ بھٹ کی فلم ’جگرا‘ کی باکس…

2 hours ago

نورا فتیحی اور سعود قاسمی کی ملاقات، جویریہ سعود نے ویڈیو شیئر کردی

ڈلاس(قدرت روزنامہ) امریکہ میں بالی ووڈ کی مشہور ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی اور پاکستانی…

2 hours ago

شریا گھوشال کے کنسرٹ میں پرستار کا اپنی محبوبہ کو پرپوزل وائرل

کلکتہ(قدرت روزنامہ) بھارت کی مشہور گلوکارہ شریا گھوشال کے کولکتہ کنسرٹ میں اُن کے کہنے…

3 hours ago