آئینی ترامیم: جوڈیشل کونسل کی رپورٹ پر صدر کسی بھی جج کو برطرف کرسکیں گے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ ججز کے خلاف آرٹیکل 175 اے اور آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی، جوڈیشل کمیشن ججز کی سالانہ بنیادوں پر کارکردگی کا جائزہ لے گا، غیر تسلی بخش کارکردگی پر 5 رکنی جوڈیشل کمیشن انکوائری کرے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ سے منظور کی گئی آئینی ترامیم کے مطابق سپریم جوڈیشل کمیشن پاکستان کو ہائی کورٹ کے ججز کی سالانہ بنیادوں پر کارکردگی کا جائزہ لینے کا اختیار حاصل ہوگا، ہائی کورٹ جج کی تقرری غیرتسلی بخش ہونے پر کمیشن جج کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ٹائم فریم دے گا۔
دیے گئے ٹائم فریم میں جج کی کارکردگی دوبارہ غیر تسلی بخش ہونے پر رپورٹ سپریم جوڈیشل کونسل کو بجھوائی جائے گی، چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس ہائی کورٹس یا کمیشن میں موجود ججز کی غیر تسلی بخش کارکردگی کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل دیکھے گی اور سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے جج کو مذکورہ ترمیم کے تحت ہٹایا جا سکے گا۔
جوڈیشل کونسل جسمانی یا ذہنی معذوری،غلط برتاؤ اور دفتری امور بہتر انجام نہ دینے پر کمیشن کی رپورٹ یا صدر کی درخواست پر انکوائری کرے گی، سپریم جوڈیشل کونسل بنا تاخیر کے 6 ماہ کے اندر متعلقہ ججز سے متعلق انکوائری مکمل کرنے کی پابند ہوگی۔
ترمیم کے تحت جوڈیشل کونسل رپورٹ میں فرائض کی انجام دہی میں قاصر، بد تمیزی یا غیرتسلی بخش کارکردگی کے مرتکب ہونے پر رپورٹ صدر مملکت کو بھجوائے گی۔ صدر مملکت کو سپریم جوڈیشل کونسل کی رپورٹ پر سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے کسی بھی جج کو عہدے سے ہٹانے کا اختیار ہوگا۔

Recent Posts

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کےلئے سعود شکیل، شاداب خان اور افتخار احمد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کےلئے محمد رضوان وائٹ…

29 mins ago

سلمان خان کے مداحوں کیلئے بری خبر آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے مداح جو سلمان خان کے مشہور کردار چلبل پانڈے اور اجے…

31 mins ago

پی ٹی آئی نے ججز تقریری کمیٹی کے لیے 3 نام فائنل کرلئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کے لیے…

1 hour ago

”اپنی چھت…… اپنا گھر“پروگرام کے تحت مکانوں کی تعمیر شروع، وزیر اعلیٰ مریم نواز مانیٹرنگ کریں گی

لاہور ( قدرت روزنامہ )”اپنی چھت……اپنا گھر“پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں مکانوں کی تعمیر…

1 hour ago

کراچی بار ایسوسی ایشن نے 26 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کو کراچی بار ایسوسی ایشن نے مسترد کر دیا۔ اعلامیے…

2 hours ago

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کونسا پانی پیتے ہیں؟ قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

لندن (قدرت روزنامہ) دنیائے کرکٹ کے مایۂ ناز بلے باز ویرات کوہلی اور ان کی…

2 hours ago