نورا فتیحی اور سعود قاسمی کی ملاقات، جویریہ سعود نے ویڈیو شیئر کردی


ڈلاس(قدرت روزنامہ) امریکہ میں بالی ووڈ کی مشہور ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی اور پاکستانی فلم و ٹی وی اداکار سعود قاسمی کو ایک ساتھ دیکھا گیا، جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔
یہ غیر متوقع ملاقات سعود کی اہلیہ جویریہ سعود کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو کے ذریعے سامنے آئی جو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی۔
نورا فتیحی حالیہ عرصے میں اپنی پرفارمنسز اور بین الاقوامی پروجیکٹس کی وجہ سے بالی ووڈ کی اہم شخصیت بن چکی ہیں اور انہوں نے حال ہی میں نیشنل کرکٹ لیگ یو ایس اے کے فائنل میں شرکت کر کے تقریب کی رونقیں بڑھا دیں۔

دوسری جانب، سعود قاسمی پاکستان کی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ہیں، جنہوں نے 1993 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 150 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ ان کی مشہور فلم ’ہوائیں‘ نے انہیں فلمی دنیا میں کامیاب بنا دیا تھا۔
نورا فتیحی اور سعود قاسمی کی اس ملاقات نے مداحوں کو خوش کر دیا ہے اور لوگ یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ یہ دونوں مستقبل میں کس پراجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

Recent Posts

اہلیہ سے تعلق کے شک پر ملزم نے گولیاں چلادیں،2افرادقتل

لاہور (قدرت روزنامہ)بند روڈ تھانہ شیراکوٹ کی حدود میں بابو صابو ٹرک اڈہ کے قریب…

2 hours ago

چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی…

2 hours ago

تحریک فساد کبھی طلباء کو اشتعال دلاتی ہے،کبھی وکلاء سے باہر نکلنے کی اپیلیں کرتی ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ججز اور انکی…

2 hours ago

دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کےلئے سعود شکیل، شاداب خان اور افتخار احمد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کےلئے محمد رضوان وائٹ…

2 hours ago

سلمان خان کے مداحوں کیلئے بری خبر آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے مداح جو سلمان خان کے مشہور کردار چلبل پانڈے اور اجے…

2 hours ago

پی ٹی آئی نے ججز تقریری کمیٹی کے لیے 3 نام فائنل کرلئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کے لیے…

3 hours ago